چھٹا ساؤتھ ایشین تھیٹر فیسٹیول سڈنی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں کئی اسٹیج ڈرامے پیش کئے جا رہے ہیں۔ معروف فنکارہ عظمیٰ گیلانی اپنے تحریر کردہ ڈرامے کی تفصیل بتا رہی ہیں جبکہ سڈنی میں قائیم پاکستانی تھیٹر گروپ کلاکار کے مصور چغتائی فیسٹیول میں اپنی ٹیم کے ڈرامے کی بات کر رہے ہیں۔ تفصیل سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
شئیر




