وفاقی دارالحکومت کینبرا اور اس سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل اے سی ٹی میں سترہ اکتوبر کو پولنگ ڈے ہے۔
لیکن اس انتخابات کی خاص بات یہ ہے کہ ووٹر اپنا حقِ رائے دہی کا استعمل پہلے ہی سے کرسکتے ہیں۔
اے سی ٹی الیکشن کمیشن کے ترجمان ایوان ایکن اسمتھ کا کہنا ہے کہ کووڈ۔۱۹ وبا کے پیشِ نظر اس سال ووٹرز کو پولنگ ڈے سے پہلے ہی الیکٹرونک ووٹنگ کی ہدایت دی جارہی ہے۔
" یہ پہلی دفعہ ہے کہ الیکٹورل کمیشن شہریوں کو ووٹنگ کے دن سے پہلے ہی پری پولنگ کے دنوں میں ووٹ ڈالنے کا کہہ رہا ہے۔
پری پولنگ کی بنیادی وجہ وبا کے پھیلاو کو روکنا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اے سی ٹی میں تین لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں جو اٹھائیس ستمبر سے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
"ایسے ووٹرز جو پہلی دفعہ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، ان کے لئے چند باتیں اہم ہیں۔
ایوان ایکن اسمتھ کا مزید کہنا ہے کہ اِس سال ہر ووٹر کے گھر پر الیکشن اور ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر مبنی ایک کتابچہ بھیجا جائے گا۔
" اس کتابچے کا مقصد تمام ووٹ ڈالنے والے شہریوں کا اے سی ٹی کے انتخابات اور ووٹ ڈالنے کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔"
الیکٹورل کمیشن نے اس سال پری پولنگ سنٹرز کو پانچ سے بڑھا کر پندرہ کردیا ہے جبکہ ووٹرز کے لئے تین سو الیکٹرانک ووٹنگ ٹرمنلز لگائے گئے ہیں۔
چوبیس ستمبر کو اے سی ٹی الیکشن کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
آسٹریلیا میں ہر شہری ووٹ دینے کا پابند ہے۔
الیکٹورل کمیشن کے ترجمان کا انٹرویو سننے کے لئے اوپر تصویر پر بنے اسپیکر پر کلک کریں۔






