حکومت سے وضاحت طلب کی جا رہی ہےکہ وہ فوسل فیول کے اخراج کو کیسے کم کرے گی.
آسٹریلیا نے دیگر ممالک کے ساتھ ایک اعلامیہ پر دستخط کیا ہے جو فوسل فیول کی بجائے منصفانہ انداز میں گرین انرجی کی منتقلی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
بیلیم اعلامیہ - جس کی قیادت کولمبیا کر رہا ہے - کو ماحولیاتی کارکنان سب سے مضبوط بیان قرار دے رہے ہیں جو فوسل فیول کے استعمال کو کم کرنے کے بارے میں کسی آسٹریلین حکومت نے جاری کیا ہے۔
جی 20 اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے، جناب البانیزی نے اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا کہ آسٹریلیا کب فوسل فیول پیداوار کو کم کرے گا؛ اور انہوں نے اس تجویز کو مسترد
کردیا کہ بیلیم اعلامیہ پر دستخط حکومت کی گیس حکمت عملی کے خلاف ہیں جو نئے میدان کھولنے کا مقصد رکھتی ہیں تاکہ طلب کو پورا کیا جا سکے





