مختصر خبریں : 25 نومبر 2025

Pauline Hanson’s call to ban burqas

Source: SBS

پالین ہینسن کے برقعے پر سیاسی اور سماجی ردعمل, مسلم ویمن آسٹریلیا کی چیف ایگزیکٹو ماہا عبدو نے کہا کہ یہ عمل مسلم خواتین کی توہین ہے اور نفرت، نسلی تعصب اور اسلاموفوبیا کو فروغ دیتا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر اعلیٰ کرس منس نے بھی کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں تقسیم پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس پر دھیان نہ دیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور احترام کو ترجیح دیں۔


فوڈ ڈیلیوری ورکرز کے لیے تاریخی معاہدہ،آسٹریلیا میں گیگ اکانومی کے کارکنوں کے لیے خوش آئند خبر ہے۔
Uber Eats اور DoorDash نے ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت ڈیلیوری رائیڈرز کو کم از کم اجرت، حادثاتی انشورنس اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
ورکرز تنظیموں کے مطابق یہ گیگ اکانومی میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے دنیا کی پہلی بڑی پیش رفت ہے۔
یہ معاہدہ فیئر ورک کمیشن کی منظوری کے بعد نافذ ہوگا۔۔
ملائیشیا میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی، ملائیشیا نے اعلان کیا ہے کہ 2026 تک 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی ہوگی۔ اس کا مقصد بچوں کو آن لائن جرائم اور خطرات سے محفوظ رکھنا اور ان کی ذہنی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے بچوں کی آن لائن حفاظت بہتر ہوگی، لیکن والدین کی نگرانی بھی اہم رہے گی۔
پاکستان میں ورک ویزا مسافروں کی آف لوڈنگ کا معاملہ، پاکستان میں ایف آئی اے نے ان افراد کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جنہیں ورک ویزا کے باوجود بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق کچھ افراد کو انسانی اسمگلنگ کے خدشے کے تحت روکا گیا، اور تحقیقات جاری ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ شفافیت کے ساتھ حل ہونا چاہیے تاکہ ورک ویزا ہولڈرز کا اعتماد برقرار رہے۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما، محمد احمد، عثمان امجد اور کامران ظفر کی سرپرستی میں یوتھ لیڈرشپ سرٹیفیکیشن 2025 کے تحت پانچ روزہ عالمی بزنس سمپوزیم کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ پروگرام یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی اور سینٹرل اسٹوڈیو ہوٹل میں منعقد ہو رہا ہے، اور اس میں دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوان لیڈرز شرکت کر رہے ہیں۔ اس سمپوزیم کا مقصد نوجوانوں کو عالمی سطح پر باخبر اور ذمہ دار قیادت کے لیے تیار کرنا ہے۔شرکاء کو مصنوعی ذہانت، اخلاقی قیادت، اسٹریس مینجمنٹ، پبلک اسپیکنگ اور اسٹریٹجک لیڈرشپ جیسے اہم موضوعات پر تربیت دی جا رہی ہے، تاکہ وہ نہ صرف اپنی کمیونٹی بلکہ عالمی سطح پر بھی مثبت کردار ادا کر سکیں۔
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand