آج ہم آپ کو ملوا رہے ہیں ڈیانا بارکزئی سے — وہ باہمت افغان خاتون جنہوں نے پاکستان میں پرورش پائی، اور 2009 میں کابل میں افغان خواتین کی پہلی کرکٹ ٹیم کی بنیاد رکھی۔ جنگ زدہ ملک میں مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود، ڈیانا نے ہمت نہ ہاری اور خواتین کو کھیل کے میدان میں لانے کا خواب حقیقت میں بدلا۔
آج ڈیانا آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے جلاوطن افغان ویمنز کرکٹ ٹیم کی حمایت کر رہی ہیں، تاکہ افغان خواتین کا جذبہ، حوصلہ اور کھیل سے محبت دنیا کے سامنے لائی جا سکے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے عزم کی، جو سرحدوں کا محتاج نہیں۔ ہمارے ساتھ رہیے، اور جانیے کہ ڈیانا بارکزئی کیسے افغان خواتین کھلاڑیوں کے لیے روشنی کی کرن بن رہی ہیں۔

__________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
شئیر





