گھر والوں کی مخالفت کے باوجود کرکٹ کے بجائے فٹبال کا انتخاب کرنے والے اریان سیال کا ساکرکے میدان میں کامیابی کا سفر جاری ہے اور وہ حال ہی میں کلب کی طرف سے اٹلی میں کھیل کر واپس آئے ہیں۔ آریان سیال کا سفر عزم، حوصلے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کہانی ہے۔
نوجوان فٹبالر اریان سیال کرکٹ کی شیدائی پاکستانی کمیونٹی میں اپنا الگ راستہ بنا رہے ہیں۔سڈنی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ فٹبالر آریان سیال کے مطابق فٹبال کے میدان میں ہر وقت متحرک رہنا اور اس کھیل کی کی تیزی نے انہیں فٹبال کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا۔ صبح سویرے کی ٹریننگ، چیلنجز اور اٹلی میں کھیلنے کے تجربے سمیت اپنے سفر کے اہم لمحات پر بات کرتے ہوئے انہون نے ہر شوق میں گھر والوں کی حوصلہ افزائی کو اہم قرار دیا۔

اریان کی والدہ صنم مختار کا کہنا ہے کہ والدین کو بچوں کو ان کے رحجان کے مطابق آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔
جون میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ اور ایس بی ایس کی کوریج کے تناظر میں، آریان سیال کی کہانی مقامی میدان سے عالمی اسٹیج تک پہنچنے کے خواب اور جدوجہد کو اجاگر کرتی ہے۔
___________________________________________________________________________
فٹبال کے عالمی کپ کو دنیا کا سب سے بڑا عالمی کھیل کا میلہ کہا جاتا ہے۔ 2026 کے مقابلوں کے ڈراز ہو نے کے بعد یہ واضع ہو گیا ہے کہ کس ٹیم کا مدِ مقابل کون ہو گا۔ SBS آسٹریلیا میں فیفا ورلد کپ کا آفیشل براڈ کاسٹر ہے اور آسٹریلیا میں عالمی کپ کے یہ مقابلے براہ راست مفت دکھائے جائیں گے۔





