آسٹریلیا کا ماڈل پاکستان کی زراعت کو کیسے نئی زندگی دے سکتا ہے؟

 Dr. David Cook, President, Australian Society for ICT in Agriculture, in Sargodha

Dr. David Cook, President, Australian Society for ICT in Agriculture, in Sargodha Credit: Mehr Mohsin Raza

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آسٹریلیا، جو ایک بڑی حد تک صحرائی خطہ ہے، وہ کیسے اپنی غذائی ضروریات میں خود کفیل بھی ہے اور دنیا کو زرعی پیداوار برآمد بھی کرتا ہے؟ یہ کسی معجزے سے کم نہیں مگر اس “زرعی معجزے” کے پیچھے اصل کہانی ہے جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور ڈیجیٹل زراعت کی۔ اور اب یہی علم اور تجربہ پاکستان منتقل کرنے کی کوششیں بھی شروع ہو چکی ہیں۔


آج ہم اسی حوالے سے بات کریں گے، اور ہمارے ساتھ اس کہانی کو جوڑتے ہیں مہر محسن رضا، جو سرگودھا یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک اہم تعلیمی اور زرعی تبادلے کے دوران آسٹریلیا کے زرعی ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ کک نے یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید زرعی ٹیکنالوجی، خاص طور پر ڈرون سسٹمز کے استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کے مطابق آسٹریلیا میں زراعت اب صرف زمین کا نام نہیں رہی، بلکہ یہ ایک مکمل ڈیٹا پر مبنی نظام بن چکا ہے۔ ڈرونز کے ذریعے وہاں اب یہ ممکن ہے کہ فصلوں کی صحت دیکھی جائے، پانی کے استعمال کی نگرانی ہو، اور بیماریوں کا بروقت پتا لگایا جا سکے۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now