پاکستانی درامد کنندگان کو مارکیٹینگ اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ آسٹریلین تجارتی وفد کے اراکین کی رائے

Source: CG Pakistan in Sydney
پاکستانی ٹیکسٹائیل کی مصنوعات عالمی معیار کی ہیں مگر پاکستانی درامد کنندگان کو مارکیٹینگ اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ہمیں پاکستانی کپڑے کی مصنوعات کے معیار کے بارے میں کبھی کوئی شکائیت نہیں ہوئی لیکن پاکستانی درامد کنندگان کو مصنوعات کے بارے میں درست معلومات کو یقینی بنانا چاہئیے ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور میں ہونے والی پاکستانی ٹیکسٹائیل کی سب سے بڑی نمائیش ٹیکسپو میں شرکت کرنے والے آسٹریلین وفد کے اراکین نے کیا۔ وفد میں آسٹریلین درامدی کمپنیوں کے سربراہ سمیت بارہ اراکین شامل ہیں۔ سڈنی میں متعین پاکستانی قونصلیت جنرل عبدل ماجد یوسفانی نے اس دورے کے انتظامات کئیے۔ سنئیے آسٹریلین کمپنیوں کے کچھ اراکین سے بات چیت۔
شئیر



