یوکرین کے سیکورٹی چیف رستم عمروف کا کہنا ہے کہ وہ اس ماہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دورہ امریکہ کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ امن منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسٹر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کے امکان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ٹریژرر جم چالمرز نے تصدیق کی ہے کہ سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کے لئے اخراجات میں کمی کی کوشش کی جارہی ہے۔
لیکن انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے کہ ایجنسیوں کو ان کی بجٹ میں پانچ فیصد کی بچت یا عملہ کو کم کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ عمومی طور پر محکموں کو یہ بتایا گیا ہے کہ کم اہمیت والے اخراجات کی نشاندہی کریں جو ممکنہ طور پر زیادہ اہمیت والے کاموں پر منتقل کیے جا سکتے ہیں۔
مزید جانئے

مختصر خبریں : 25 نومبر 2025




