ٹاونزول میں منگل کی شام پیش آنے والے واقعے میں کار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچے کی موت ہو گئ تھی۔ اس واقعے پر پوری کمیونٹی نے رنج کا اظہار کیا ہے۔ ٹاؤنولز کی میئر جینی ہل نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے اور میری تمام ہمدردیاں اس بچے کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ پولیس اس واقعے کی تحقیق کر رہی ہے اور ہم خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں
اسلامک سوسائٹی ٹاونزول کے امام عبدلسالک نے واقعے کو پوری کمیونٹی کے لیے افسوسناک قرار دیا ہے اور خاندان کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
بچے کی والدہ ہسپتال میں اپنے بچے کو دیوانہ وار ڈھونڈ رہی تھی -ان کے الفاظ میں نہیں بھول سکتا - ہمیں اس واقعے پر انتہائی ملال ہے اور یہاں ہر آنکھ اشکبار ہے۔
دوسری جانب کوئنزلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں سینئر ریسرچ فیلو ڈاکٹر مارک کنگ نے سڑک پر حفاظتی اقدامات پر بات کی ہے- ان کہنا تھا سڑک پر چلتے یا گاڑی چلاتے احتیاط ضروری ہے-
گاڑی چلاتے ہوئے اور پیدل چلتے ہوئے ارد گرد نظر رکھنی چاہیے تا کہ ایسے حادثات کا سدباب ہو سکے۔




