کووڈ ٹیسٹنگ سائٹ پر کام کتنا مشکل، سنئے یسریٰ پروین کی کہانی

covid frontline workers

Yusra with her collegues Source: supplied by yusra parween

تمام حفاظتی اقدامات کے باوجود وبا کبھی بھی لگ سکتی ہے ، کووڈ ٹسٹنک سائٹ پر کام کرنے والی یسریٰ کی کہانی سنئے اس پوڈ کاسٹ میں


 ہمارا مقصد انسانیت کی خدت ہے 

تمام حفاطتی اقدامات کے باوجود وائرس کسی کو بھی لگ سکتا ہے۔

حکومت اور عوام ہمارا بھرپور ساتھ دے رہی ہے 


 

نیو ساوتھ ویلز میں کووڈ 19 کی وبا پر قابو پایا جا رہا ہے اور رفتہ رفتہ معمولات زندگی بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں ، ویکسین کی بلند شرح کے ساتھ ہی سڈنی شہر ایک مرتبہ پھر زندگی کی ہلچل کے ساتھ بیدار نظر آتا ہے ۔ امکان ہے کہ آئندہ ہفتے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والی آبادی کی شرح اسی فیصد ہو جائے گی جو ریاست میں لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کا باعث بنے گی۔

جن عوامل نے نیو ساوتھ ویلز میں کووڈ-19 کی حالیہ لہر پر قابو پانے میں مدد دی ہے ان میں سے ایک ویکسین ہے اور دوسری ٹسٹنگ ۔ یسریٰ پروین سال 2020 سے سڈنی میں بطور پیتھالوجی کلیکٹر کووڈ ٹیسٹنگ سائٹ پر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ ان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اگرچہ ٹسٹنگ سائٹس پر کام انتہائی خطرے والے شعبے کے زمرے میں آتا ہے لیکن حکومت نے اس حوالے سے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔
front line worker
A covid worker Yusra parween Source: supplied by yusra parween
یسریٰ کے مطابق حکومت فرنٹ لائن ورکرز کی زندگی اور صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے مربوط اقدامات اپنائے ہوئے ہے ۔ کام کے دوران نہ صرف ایسے "پی پی ای " فراہم کئے جاتے ہیں جو ہر ورکر کے لئے علیحدہ اور مخصوص انداز میں بنائے جاتے ہیں ، بلکہ ساتھ ہی سینٹائزر اور دیگر صفائی سے متعلق مصنوعات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔

یسریٰ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں جب سڈنی میں کووڈ کیسز سامنے آنے کی شرح انتہائی بلند تھی تو انہیں 13 گھنٹے تک کی شفٹس میں کام کرنا پڑا اور اس دوران کھانے پینے کا خیال بھی حکومت کی جانب سے رکھا گیا۔ یسریٰ کے مطابق ایک طرف حکومت فرنٹ لائن ورکرز کا بہت خیال رکھ رہی ہے تو دوسری جانب عوام کا رویہ بھی بہت دوستانہ ہے ۔ وہ کہتی ہیں کہ ہمارا کام اور محنت سڈنی کمیونٹی نے بے انتہا سراہا ہے اور ٹیسٹ کے دوران آنے والے افراد ہر طرح کا تعاون کرتے ہیں ۔
آپ لوگ سولجرز ہو ، آرمی ہو ، آپ لوگ اتنی محنت کر رہے ہو ۔۔۔۔۔ لوگ بہت زیادہ شکر گزار ہوتے ہیں
کچھ پریشانیوں اور تکلیف کا تذکرہ کرتے ہوئے یسریٰ نے بتایا کہ مستقل خصوصی ماسک پہنے سے نہ صرف ان کہ بکل ان کے ساتھیوں کے چہروں پر بھی نشانات آگئے ، الکوحل والے محلول سے مستقل ہاتھ دھونے کی وجہ سے ہاتھوں کی کھال اتر گئی لیکن ہمارا مقصد عوام کو مہلک مرض سے بچانے میں مدد دینا ہے ۔
covid frontline workers
Yusra with her collegue Source: supplied by yusra parween
یسریٰ پروین کہتی ہیں کہ تمام حفاظتی اقدامات کے باوجود فرنٹ لائن ورکرز ہمیشہ خطرے میں ہوتے ہیں اور کبھی بھی وبا کا شکار ہو سکتے ہیں ، انہوں نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایک ساتھ ورکر کو لگنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف ان کو خود ساختہ تنہائی اختیار کرنا پڑی بلکہ اب وہ اپنے ٹیسٹ نتائج کی بھی منتظر ہیں ۔ تاہم یسریٰ کا کہنا ہے کہ ہم جو خدمت انجام دے رہے ہیں اس کے لئے اللہ سے اجر کی امید رکھتے ہیں ۔ یہ انسانیت کی خدمت ہے جس کا صلہ اللہ ہی دے سکتا ہے ۔


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand