بزنس انوسٹمنٹ ویزے پر آسٹریلیا آنے کے چار سال بعد مجھے پی آر مل جائے گی

Macro of arrival stamp of Australia in passport

Macro of arrival stamp of Australia in passport Source: Getty, iStockphoto

آسٹریلین حکومت نے اس سال بزنس انوسٹمنٹ ویزوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے ۔ اس ویزے پر آنے والے کہتے ہیں کہ انہوں نے بانڈ کی رقم جمع کروائی جو انہیں چار سال بعد واپس مل جائے گی اور اس کے بدلے انہیں خاندان سمیت آسٹریلیا کی مستقل سکونت یا پی آر مل جائے گی۔ اسی ویزہ پروگرام کی مہنگی کٹیگری میں چالیس دنوں میں پی آر مل سکتی ہے۔


اس سال آسٹریلین بجٹ میں آسٹریلیا کے مائگریشن لیول میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ بزنس انوسٹمنٹ اینڈ انوویشن پروگرام  یا بی آی آی پی کی کئی اقسام ہیں ۔ آسٹریلین امیگریشن لا پریکٹکشنر غزالہ علی نے اس ویزے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین حکومت نے اس سال بزنس انوسٹمنٹ اینڈ انوویشن پروگرام کے ویزوں کی تعداد چھ سو سے بڑھا کر تیرہ ہزار کر دی ہے جبکہ گلوبل ٹیلنٹ پروگرام کے ویزوں کی تعداد پانچ سو سے بڑھا کر پندرہ ہزار کی گئی ہے۔

ایک سال پہلے بزنس انوسٹمنٹ ویزے پر آسٹریلیا آنے والے ایک انوسٹر نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ انسوٹمنٹ ویزے کی پروسیسنگ میں ایک سال لگا ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے پاس بانڈ کی رقم جمع کروائی جو انہیں چار سال بعد واپس مل جائے گی اور اسکے بدلے میں انہیں اور انکی فیملی کو آسٹریلیا میں مستقل رہائیش ملے گی۔غزالہ علی کا کہنا ہے کہ بزنس انوسٹمنٹ اینڈ انوویشن  ویزے والوں کو کئی اور مراعات بھی حاصل ہیں۔
اس ویزے کے لئے انگریزی زبان میں مہارت ثابت کرنا ضروری نہیں اور یہ واحد ویزہ کیٹیگری ہے جس میں کووڈ ۱۹ کے دوران بھی آسٹریلیا آنے کی اجازت ہے
BIIP
Source: Ghazala Ali

ویزے کی کچھ کٹیگریز کی عام تفصیل

بزنس انوویشن اور انوسٹمنٹ (عارضی) ویزا  188

سرمایہ کاروں کے لئے بزنس اسٹریم ویزہ:

یہ عارضی ویزا ایسے افراد کے لئے ہے جو کاروباری تجربہ رکھتے ہوں۔ اس ویزے پر آنے والوں کو آسٹریلیا میں ایک نیا یا موجودہ کاروبار چلانا ہوتا ہے۔ ۔
تقریبا چار سال تین ماہ تک رہنے کے بعد پی آر مل جا تا ہے 

 ویزہ فیس
AUD5375 

  آسٹریلیا کی ریاست یا  ٹیریٹیری  کی سرکاری ایجنسی کے ذریعہ نامزدگی حاصل کرنا ہوگی۔

آسٹریلیا میں 1.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔ پوائنٹس ٹیسٹ پر کم از کم 65 اسکور حاصل کرنا ضروری ہے کم از کم 2.25 ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری اور ذاتی اثاثے بھی ہونا ضروری ہیں
 بزنس انوویشن ایکسٹینشن اسٹریم ویزہ

یہ عارضی ویزا بزنس انوویشن اسٹریم میں بزنس انوویشن اینڈ انوسٹمنٹ (پروینشنل) ویزا ( 188) رکھنے والوں کو آسٹریلیا میں اپنے قیام کو مزید 2 سال ، یا اگر اس دوران کووڈ ۱۹ کی مراعات کے اطلاق کی صورت میں ہوتا ہ مزید 4 سال تک بڑھایا سکتا ہے۔

اصل بزنس انوویشن اینڈ انوسٹمنٹ (عارضی) ویزا کی فراہمی کی تاریخ کے 6 سال بعد ( 188) انوویشن اسٹریم جو آپ نے درخواست کے وقت رکھا تھا۔ یا اصل بزنس انوویشن اینڈ انوسٹمنٹ (عارضی) ویزا کی فراہمی کی تاریخ کے 8 سال بعد ( 188) بزنس انوویشن اسٹریم اگر درخواست کے وقت آپ نے جو ویزا رکھا تھا وہ بزنس انوویشن اینڈ انوسٹمنٹ (عارضی) ویزا تھا (ذیلی طبقہ) 188) بزنس انوویشن ایکسٹینشن اسٹریم اور COVID-19 مراعات کا اطلاق ہوتا ہے۔

ویزہ فیس
AUD 645

اپنے قیام کو مزید 2 سال تک بڑھانےکا مطلب یہ ہے کہ آپ بزنس انوویشن اسٹریم میں اپنے سب کلاس 188 ویزا کی فراہمی کی تاریخ سے کل 6 سال تک آسٹریلیا میں رہ سکتے ہیں۔

آپ کے پاس  بزنس انوویشن یا انوسٹمنٹ (عارضی) ویزے (ذیلی طبق 188) میں سے صرف ایک ویزہ ہوسکتا ہے۔
بزنس انوویشن اسٹریم میں آپ کے  پاس ذیلی کلاس 188 ویزہ ہونا چاہئے۔
آسٹریلیا کی ریاست یا  ٹیریٹیری  کی سرکاری ایجنسی کے ذریعہ نامزدگی حاصل کرنا ہوگی
۔

اس ویزے پر آنے والے سرمایہ کار کہنا ہے کہ اس ویزے کی پروسیسنگ کے لئے درست پیشہ ورانہ مشاورت حاصل کرنے سے کئی غلطیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے ہوم افیرز کی ویب سائیٹ پر جائے۔

یہ صرف ؑام نوعیت کی معلومات ہے۔ انفرادی کیس اور ذاتی کیسیز کی معلومات کے لئے ماہر پریکٹیشنر سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

مکمل پوڈ کاسٹ سننے کے لئے سب سے اوپر دئے اسپیکر پر کلک کیجئے

 




شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand