آسٹریلیا میں اس وقت خون کے ذخیرے میں کمی آئی ہے اور آسٹریلین ریڈ کراس نے خون کے عطیات کی کمی دور کرنے کے لئے مہم شروع کی ہے۔ آسٹریلین ریڈ کراس کے حسین احمد خون کے عطیات کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ گر چہ خون کے ذریعے وائیرس پھیلنے کا کوئی ثبوت نہیں مگر پھر بھی آسٹریلیا سمیت پوری دنیا میں کرونا وائیرس سے خوف و ہراس پھیلا کے باعث لوگ عام طور پر خون دینے کے نام سے گھبرا رہے ہیں اس ما حول میں آسٹریلیا میں مقیم عُمر توصیف نے خون کا عطیہ کیوں دیا ہے ؟
شئیر





