بنوں کی رہاشی گل ثنا لاہور میں جب اپنی والدہ سے جدا ہوئیں تو اس وقت ان کی عمر صرف 6 برس تھی، وہ کہتی ہیں میں اتنی چھوٹی تھی کی جدائی سے پہلے کے لمحات یاد ہی نہیں، تاہم والدین کی یاد بھی آتی تھی، خوشی ہے والدین سے دوبارہ مل رہی ہوں جبکہ ملتان کی رہائشی 18 سالہ آمنہ نے بتایا کہ انہیں چھوٹی عمر میں ہی والدین نے کسی کے گھر کام کرنے کیلے چھوڑ دیا تھا جہاں ان کا کام کرنے کا دل نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ سے بھاگ گئیں، تاہم اس دوران وہ اپنے والدین سے بھی بچھڑ گئیں اور آج 10 برس بعد اپنے والدین سے ملاقات کر رہی ہیں، آمنہ کی والدہ کہتی ہیں کہ بیٹی کو بہت زیادہ تلاش کیا تھا، لیکن ملی نہیں، امید چھوڑ دی تھی۔
(ایس بی ایس اردو کے لیے رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔)
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔






