آسٹریلیاء میں بین الاقوامی طلباء کو ویزا منسوخی کے نوٹس ملنے پر ایجوکیشن کنسلٹنٹ مزمل رضوان خان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو مطلع نہ کرنے کی وجہ سے یہ واقعات پیش آ رہے ہیں۔
"آپ جب اپنا کورس بیچلرز سے ڈپلومہ یا ٹریڈ کورس میں تبدیل کراتے ہیں تو آپ کو وزارت داخلہ کو مطلع کرنا پڑتا ہے کیونکہ آپ کو نئے ویزا کی ضرورت ہوتی ہے۔
منسوخی سے متعلق نوٹس موصول کرنے والے طالبعلم شبیر احمد نے کہا کہ نئے ہونے کی وجہ سے وہ قانونی پیچیدگیوں کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔
"گھر سے دوری اور اجنبی ملک کہ وجہ سے میں پریشان تھا اور میں نے وزارت کو بتائے بغیر یہ فیصلہ لیا-"




