کیا وائی فائی کے ذریعے چور آپ کے گھر میں داخل ہو سکتے ہیں؟

c02a627e-5d88-4a84-b1ee-d32181270607.jpg

Source: Supplied

سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ محمد عمر زبیر کہتے ہے، غیر محفوظ وائی فائی نیٹ ورک آج کے دور میں ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے- جو صارف کی نجی معلومات اور گھر کی سیکیورٹی کو متاثر کر سکتا ہے۔ اسی لیےمعیاری وائی فائی اور جدید سائبر حملوں سے بچانے والی ڈیوائسیز کو گھروں میں نصب کیا جائے-


وائی فائی نیٹ ورک کا محفوظ ہونا بہت ضروری ہے ورنہ تو ہیکرز آپ کے سسٹم میں داخل ہو کر نہ صرف آپ کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں بلکہ آپ کی اسمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے آپ کے ذاتی معاملات تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایک سنگین صورتحال ہے، خاص طور پر ایسے گھروں میں جہاں بچے ٹیبز یا موبائلز پر مختلف گیمز اور ایپس استعمال کرتے ہیں۔ہیکرز اکثر جعلی گیمز اور لنکس کے ذریعے بچوں کی ڈیوائسز میں داخل ہوتے ہیں، اور چونکہ یہ ڈیوائسز وائی فائی سے جڑی ہوتی ہیں، اس لیے پورے نیٹ ورک کا کنٹرول بھی ان کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔ اس طرح چور وائی فائی کے ذریعے آپ کے گھر کے سیکیورٹی سسٹم اورکیمروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہر صارف کو میک بائنڈگ جیسے سیکیورٹی فیچرز کا استعمال آنا چاہیے تاکہ وہ اپنی ڈیوائسیز کو مخصوص رسائی دے کر غیر مجاز افراد یا ہیکرز سے بچاؤ ممکن بنا سکے۔ یہ اقدامات عام صارفین کی سائبر سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں- والدین یا گھر کے بڑوں کو وائی فائی کی سیکیورٹی کو سنجیدگی سے لینا چائیے- ایک چھوٹی سی کوتاہی بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ احتیاط ، آگاہی اور مناسب سیکورٹی اقدامات ہی آپ کو ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ محمد عمر زبیر کی معلوماتی گفتگو سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
کیا وائی فائی کے ذریعے چور آپ کے گھر میں داخل ہو سکتے ہیں؟ | SBS Urdu