سائیکل ایمبولینس: تنگ گلیوں اور گنجان علاقوں میں طبّی امداد پہنچانے کا منفرد منصوبہ

WhatsApp Image 2025-05-14 at 6.30.26 AM (1).jpeg

سائیکل ایمبولینس‘، تنگ گلیوں، گنجان آباد علاقوں میں مریضوں کی فرسٹ ایڈ پہنچانے کا منفرد منصوبہ, 45 سکینڈز میں حریف باکسر کو شکست دینے والی پاکستان کی پہلی پروفیشنل باکسرعالیہ سومرو, یہ سب جانئے پاکستان سوشل رپورٹ میں۔


گنجان آباد علاقے ، رش آورز میں کھلی مارکیٹس میں ٹریفک جام یا پھر تنگ گلیاں میں مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو ادارے 1122 نے منفرد سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ، اس سروس کے تحت سندھ کے بڑے شہروں کے پُرہجوم علاقوں میں سائیکل ایمبولینس کے زریعے مریضوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کی جا سکے گی ۔ اس سروس کو شروع کرنے کا مقصد مریضوں کو بروقت طبعی امداد اور ایمبولینس کی کمی کو پورا کرنا ہے۔
WhatsApp Image 2025-05-14 at 6.30.26 AM.jpeg
پاکستان کے صوبہ سندھ میں پہلی مرتبہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ’سائیکل ایمبولینس‘ متعارف کروا دی گئی جس کا مقصد تنگ گلیوں، شاپنگ ایریاز اور گنجان آباد علاقوں میں مریض کو بروقت فرسٹ ایڈ پہنچانا ہے جبکہ پاکستانی کی پہلی پروفیشنل باکسرعالیہ سومرو نے پہلےہی مقابلےمیں حریف باکسر کو 45 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر کے باکسنگ کی دنیا میں شاندار انٹری دے دی ہے
WhatsApp Image 2025-05-14 at 6.31.29 AM.jpeg
عالیہ سومرو پاکستانی کی پہلی پروفیشنل باکسر ہیں جنھوں نے پہلےہی مقابلے میں حریف باکسر کو ایک منٹ کے اندر زیر کیا ، عالیہ سومروکو تین بار قومی باکسنگ ٹیم میں منتخب کر کے ڈراپ کیا گیا جس کے بعد انھوں نے پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں اپنی قسمت آزمائی اور فاتحانہ آغاز کیا، عالیہ سومرو کے مطابق اب وہ بھارتی حریف کیخلاف مقابلے کی تیاری کر رہی ہیں

ایس بی ایس اردو کیلیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان کی پیش کی۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , 
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
سائیکل ایمبولینس: تنگ گلیوں اور گنجان علاقوں میں طبّی امداد پہنچانے کا منفرد منصوبہ | SBS Urdu