نئے دیس میں محبت کی تلاش: آسٹریلیا میں ساتھی کیسے ڈھونڈیں؟

Wide shot with copy space of couple sharing a dessert in cafe

Where should you start looking for dates in Australia?   Credit: Janina Steinmetz/Getty Images

جب آپ کسی نئے ملک میں پہنچتے ہیں تو ہر چیز نئی اور مختلف محسوس ہوتی ہے۔ آپ رہنے کی جگہ ڈھونڈتے ہیں، نوکری حاصل کرتے ہیں، اور ایک نیا معمول بنا لیتے ہیں لیکن اگر آپ تنہا ہیں، تو شاید آپ چاہیں کہ اپنی اس نئی زندگی کو کسی ساتھی کے ساتھ بانٹیں۔ آسٹریلیا ایکسپلینڈ پوڈکاسٹ کے اس حصے میں ہم اُن مہاجرین کے سفر کو جانیں گے جو آسٹریلیا میں محبت کی تلاش میں ہیں — یہ سفر کیسے شروع ہوتا ہے، کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے، اور ایک محفوظ، سچی اور دیرپا تعلق بنانے کے کیا طریقے ہو سکتے ہیں۔


اہم نکات
  • آسٹریلیا میں طے شدہ حالات یا خاندانی بندوبست کے ذریعے رشتہ شروع کرنے کا تصور عام نہیں ہے۔
  • آسٹریلیا میں میچ میکنگ سروسز اُن سنگلز کو جوڑنے کا مقصد رکھتی ہیں جو سنجیدہ اور طویل المدتی تعلق چاہتے ہیں۔
  • ڈیٹنگ ایپس ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں صارفین اپنی پروفائل بناتے ہیں، دوسروں سے میل کھاتے ہیں، اور بالمشافہ ملاقات سے پہلے آن لائن گفتگو کرتے ہیں۔
گیری کرانٹساس ڈیکن یونیورسٹی میں نفسیات اور تعلقات کے علوم کے پروفیسر ہیں۔ وہ سائنس آف ایڈلٹ ریلیشن شپ لیبارٹری کے ڈائریکٹر اور جوڑوں کے معالج بھی ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ شریکِ حیات کی تلاش صرف رومانوی جذبے کی بات نہیں، بلکہ یہ احساسِ وابستگی اور تعلق سے بھی جڑی ہے۔ "جب ہم اپنے مانوس ماحول، خاندان اور دوستوں سے دور ہوتے ہیں تو تنہائی اور الگ تھلگ ہونے کا احساس بہت عام ہوتا ہے۔ ہم انسان ہیں، اور ہمیں کسی کمیونٹی یا تعلق کا حصہ بننے کی ضرورت ہوتی ہے۔"

پروفیسر کرانٹساس کہتے ہیں کہ جب ہم اپنے قریبی لوگوں سے الگ ہوتے ہیں تو ایک قدرتی بےچینی پیدا ہوتی ہے۔
ہم اُن لوگوں کے قریب ہونا چاہتے ہیں جن پر ہمیں سہارا محسوس ہوتا ہے — جیسے والدین یا شریکِ حیات۔ "جب ہم کسی اجنبی ملک میں آتے ہیں اور اپنے پیاروں سے دور ہوتے ہیں تو اس بےچینی سے نمٹنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم نئے لوگوں سے جڑنے کی کوشش کریں، خاص طور پر اُن لوگوں سے جو ہمارے جیسے پس منظر یا اقدار رکھتے ہوں۔"

آسٹریلیا میں رشتہ بنانا بہت سے دوسرے ممالک سے مختلف

پروفیسر کرانٹساس کے مطابق، آسٹریلیا میں طے شدہ یا خاندان کے ذریعے کیے گئے رشتے عام نہیں ہیں۔ "مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کے کئی حصوں میں تعلقات زیادہ تر سماجی یا خاندانی نیٹ ورکس کے ذریعے بنتے ہیں۔ بعض ثقافتوں میں آج بھی طے شدہ شادیوں کا تناسب کافی زیادہ ہے۔"

Group of joyful young Asian man and woman chatting, having fun and toasting with red wine during party
Speed dating is a social event where single people meet multiple potential partners through a series of short, timed one-on-one conversations. Credit: AsiaVision/Getty Images

اس فرق کو سمجھنے کے لیے ملتے ہیں ایڈِم سے — اُن کا اصل نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ وہ 2014 میں آسٹریلیا ایک بین الاقوامی طالب علم کے طور پر آئے۔ شروع کے دنوں کا جوش جلد ہی گھٹ گیا، اور تنہائی نے جگہ لے لی۔ "پہلا مہینہ تو بہت دلچسپ تھا، سب کچھ نیا تھا۔ لیکن ایک مہینے بعد حقیقت سامنے آئی — گھریلو یاد، ثقافتی جھٹکے، زبان کی رکاوٹ، اور خود اعتمادی کی کمی نے مجھے اکیلا محسوس کروایا۔"

تین سال بعد، کئی ناکام کوششوں کے بعد، آدم نے فیصلہ کیا کہ وہ مدد حاصل کریں گے۔ انہوں نے میلبورن میں ڈیٹنگ اور ریلیشن شپ کوچنگ سروس سے رابطہ کیا۔ "میں نے سوشل اسکلز سیکھیں — جیسے اجنبیوں سے بات کرنا، دوستی بنانا، کسی بھی تقریب میں کھل کر گفتگو کرنا۔ میرا ذہن بدل گیا کیونکہ بہت سے مردوں کو دلچسپی والی لڑکی سے بات شروع کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔"

Multiracial couple sitting on the couch happily watching a mobile phone screen
Dating apps are online platforms, either web-based or mobile, that enable users to create a profile, match with others, and engage in online chat before meeting in person. Source: Moment RF / Fotografía de eLuVe/Getty Images
آسٹریلیا میں ڈیٹنگ کرنے سے پہلے آپ کو کیا جاننا چاہیے؟

اینڈریو گَنگ میلبورن کے ایک ڈیٹنگ اور تعلقات کے کوچ ہیں۔ انہوں نے مختلف پس منظر اور عمروں کے ایک ہزار سے زیادہ مردوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کی ڈیٹنگ ثقافت اُن بہت سے مہاجرین کے لیے بالکل نئی ہے۔ "ہمیں روزانہ مردوں سے درخواستیں ملتی ہیں، خاص طور پر بھارت اور ایشیائی ممالک سے۔ اُن کا ڈیٹنگ کا تصور زیادہ تر فلموں سے آتا ہے، کیونکہ وہ طے شدہ شادیوں کے ماحول میں پلے بڑھے ہوتے ہیں۔"

اینڈریو گَنگ کا کہنا ہے کہ صرف نرم مزاجی یا شائستگی کافی نہیں یہ کشش پیدا نہیں کرتی۔ "آج کل ڈیٹنگ کا طریقہ بدل گیا ہے۔ لوگ پہلی ملاقات میں ہی رشتہ بنانے کو تیار نہیں ہوتے۔ اکثر یہی وجہ ہے کہ پہلی ملاقات کے بعد بات آگے نہیں بڑھتی۔"

1000009874.jpg
Tre and Yovnne with their child.


تو پھر شروعات کہاں سے کی جائے؟ اینڈریو گَنگ کے کچھ مشورے: "Meetup.com جیسی سائٹس پر جائیں، صرف دوست بنانے کے لیے — مختلف تقریبات، زبان یا رقص کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ وہاں نیٹ ورکنگ کے ذریعے ممکنہ رشتے بن سکتے ہیں۔"

آسٹریلیا میں ملاقات یا ڈیٹنگ کے لیے تلاش کہاں سے شروع کریں؟

اینڈریو کے مطابق، یہ ایک سست عمل ہے۔ ایک اور آپشن ہے: ڈیٹنگ ایپس۔ "ڈیٹنگ ایپس مفید ہو سکتی ہیں، لیکن اگر ابتدا میں نتیجہ نہ ملے تو مایوس نہ ہوں۔ اپنی پروفائل بہتر بنائیں۔"

ایک اور راستہ ہے: اسپیڈ ڈیٹنگ — مگر وہ کہتے ہیں، کامیابی کا تناسب کم ہے۔ "کامیابی کی شرح کم ہے، لیکن کوشش ضرور کرنی چاہیے۔ نئی چیزیں آزمانے سے گھبرائیں نہیں۔"

اور جو زیادہ سنجیدہ تعلق چاہتے ہیں، ان کے لیے آسٹریلیا میں میچ میکنگ سروسز بھی موجود ہیں۔

Couple enjoying Tokyo at night
Matchmaking services in Australia aim to connect singles seeking serious, long-term relationships.   Source: Moment RF / Ippei Naoi/Getty Images
میچ میکنگ سروسز کیا ہیں؟

ایوون اور ٹرے، سڈنی کے ایک جوڑے، 2019 میں اسی طرح ملے۔ "میں بیرونِ ملک سفر سے واپس آیا تو چاہتا تھا کسی خاص شخص سے ملوں۔ میچ میکنگ سروس کے ذریعے میری ملاقات ایوون سے ہوئی۔ ہم فوراً ایک دوسرے کو سمجھ گئے۔ ہم دونوں محبت کی تلاش میں تھے، اور ہمارا رشتہ اعتماد اور بات چیت پر قائم ہے۔"

میچ میکنگ سروسز اُن سنگلز کے لیے ہیں جو سنجیدہ، طویل المدتی تعلق چاہتے ہیں۔ ڈیٹنگ ایپس کے برعکس، یہ سروسز ذاتی رہنمائی، محفوظ ماحول اور خفیہ رابطے فراہم کرتی ہیں۔

میچ میکنگ سروسز کیسے کام کرتی ہیں؟

سڈنی کی میچ میکر کیتھرین وی کہتی ہیں کہ اُن کے پاس مقامی اور غیر ملکی دونوں کلائنٹس آتے ہیں، مگر اُن کی توقعات مختلف ہوتی ہیں۔ "جاپانی، چینی، اور جنوب مشرقی ایشیائی کلائنٹس عام طور پر شروع میں ہی شادی کے مقصد پر بات کرتے ہیں۔ لیکن آسٹریلین کلائنٹس کو یہ برا لگتا ہے کہ دوسری ملاقات پر ہی شادی کی بات کی جائے۔"

کیتھرین بتاتی ہیں کہ میچ میکنگ اور ڈیٹنگ ایپس میں بنیادی فرق کیا ہے۔ "میچ میکنگ میں میں خود ہر کلائنٹ سے ملتی ہوں، اُن کے پس منظر، اقدار اور مقاصد کو سمجھتی ہوں، پھر اُنہیں اُن لوگوں سے ملواتی ہوں جو سنجیدہ ہوں۔ اس سے غلط فہمی کم اور تعلق زیادہ مضبوط بنتا ہے۔"

یقیناً ہر کوئی کوچ یا میچ میکر کے پاس نہیں جاتا۔ بہت سے لوگ کھیل، زبان کی کلاسز، یا رضاکارانہ کام کے ذریعے بھی محبت تلاش کر لیتے ہیں۔ لیکن یہ سفر بعض اوقات خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ اینڈریو گَنگ خبردار کرتے ہیں کہ رشتوں میں دھوکے بازوں سے محتاط رہیں۔ نئے لوگوں سے ہمیشہ عوامی جگہوں پر ملیں، اپنے دوست کو اپنی جگہ کے بارے میں بتائیں، اور کبھی مالی معلومات شیئر نہ کریں۔



اگر آپ یا آپ کے جاننے والا کوئی خاندانی یا گھریلو تشدد سے متاثر ہے، تو 1800RESPECT پر کال کریں: 1800 737 732 یا میسج بھیجیں 0458 737 732 پر، یا ویب سائٹ پر جائیں 1800RESPECT.org.au ہنگامی صورت میں، فوراً 000 پر کال کریں۔ مردوں کے لیے Men’s Referral Service (No to Violence کے تحت) دستیاب ہے — فون نمبر 1300 766 491



 __________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو 

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand