ڈیجیٹل دنیا میں بچے کتنے محفوظ؟ آسٹریلیا میں ای اسمارٹ مہم کا آغاز

The Hunting Coming Soon To SBS | Starts 1st August 8:30pm‎

The Hunting Coming Soon To SBS | Starts 1st August 8:30pm‎ Credit: eSafety Commissioner

آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں انٹرنیٹ بچوں اور نوجوانوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے، وہیں اس کے خطرات بھی پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ خاص طور پر مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ۔۔ آسٹریلیا میں اسی تناظر میں ایک اہم قومی مہم شروع کی جا رہی ہے، جس کا مقصد بچوں، والدین اور اساتذہ کو ایک محفوظ اور ذمہ دار آن لائن دنیا کی تشکیل میں شریک کرنا ہے۔


یہ ہے نیشنل ای اسمارٹ ویک، جسے Alana and Madeline Foundation منعقد کرتی ہے۔ اس مہم کے حوالے سے ہم نے بات کی مچ گرونوالڈ سے، جو اسی فاؤنڈیشن سے وابستہ ہیں اور ڈیجیٹل سیفٹی پروگرامز پر کام کرتے ہیں۔

یہ مہم 30 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گی، اور اس سال کا تھیم ہے: "Be Connected, Be eSmart" یعنی صرف آن لائن ہونا کافی نہیں—بلکہ محفوظ اور سمجھداری کے ساتھ جڑنا ضروری ہے۔

نیشنل ای اسمارٹ ویک کے دوران ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں:

  • تسمانیہ میں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیمی اسٹوری ٹائم
  • کوئنزلینڈ میں گیمز کے ذریعے جعلی خبروں کی شناخت
  • وکٹوریہ میں ای اسپورٹس کے مثبت استعمال پر مبنی پروگرام

یہ سب اقدامات بچوں کو ایک محفوظ، مثبت اور متوازن آن لائن تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہیں۔ فاؤنڈیشن آن لائن خطرات کو چار بنیادی اقسام میں تقسیم کرتی ہے:

  • رابطہ (Contact): اجنبی افراد سے غیر ضروری یا خطرناک رابطہ
  • مواد (Content): نقصان دہ یا گمراہ کن مواد
  • عادت (Compulsion): اسکرین ٹائم کا عدم توازن
  • رویہ (Conduct): آن لائن رویہ اور ذمہ داری

________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now