آسٹریلیا آکر بسنے کا ایک نیا راستہ: NIV ویزہ کیا ہے؟

Australia visa application

Flag of Australia , visa application form and passport on table Source: iStockphoto / mirsad sarajlic/Getty Images/iStockphoto

یہ اسکیم دسمبر 2024 میں ختم ہونے والی سابقہ اسکیم کی جگہ متعارف کرائی گئی۔ مئی 2025 تک اس نئے ویزا کے تحت صرف سات افراد کو ویزا جاری کیا گیا حالانکہ لگ بھگ 6,000 افراد نے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔



اس ویزا کے حاملین کو فوری طور پر مستقل رہائش، میڈی کیئر اور دیگر سہولیات تک رسائی دی جاتی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق، ویزا حاصل کرنے والوں میں تقریباً نصف افراد "اہم ٹیکنالوجیز جس میں AI بھی شامل ہے، صحت کی صنعتوں، قابل تجدید توانائی اور کم اخراج ٹیکنالوجیز" سے تعلق رکھتے ہیں۔

NIV ایک چھوٹا اور خصوصی پروگرام ہے جو اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل مہاجرین پر توجہ دیتا ہے، جیسے نمایاں کاروباری افراد، جدت پسند سرمایہ کار اور عالمی محققین۔ یہ روبوٹکس، کوانٹم کمپیوٹنگ، اور صاف توانائی جیسے شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو آسٹریلیا آنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔


محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق، دسمبر 2024 سے مئی 2025 تک اس ویزا کے لیے 5,910 دلچسپی کے اظہار (EOIs) موصول ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق جن افراد کو درخواست دینے کے لیے مدعو کیا گیا، ان میں سے 66 فیصد کے پاس پی ایچ ڈی کی ڈگری تھی۔

NIV نے گلوبل ٹیلنٹ ویزا (سب کلاس 858) کی جگہ لی ہے۔ موجودہ 858 ویزا درخواستیں اب بھی مائیگریشن پروگرام کی سالانہ منصوبہ بندی کے مطابق پراسیس کی جا رہی ہیں۔ SBS کے مطابق پچھلے گلوبل ٹیلنٹ پروگرام کے تحت 2023-24 میں 5,000 اور 2024-25 میں مزید 4,000 ویزے جاری کیے گئے تھے۔
__________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , 
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ
پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand