Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

میلبورن سے اسلام آباد تک : پاکستان کے کم عمر فٹبال اسٹار فراز گلزاری کی کہانی

Faraz Gulzari

Faraz Gulzari Credit: PFF

رفتار، جذبہ، اور خوابوں کی ایک ایسی کہانی جو میلبورن کی گراؤنڈز سے نکل کر پاکستان کی جرسی تک پہنچی۔ آج ہمارے ساتھ ہیں ایک ایسا نوجوان فٹبالر جنہوں نے بہت کم عمر میں وہ کارنامہ انجام دیا جو بہت سے کھلاڑی برسوں میں بھی نہیں کر پاتے — پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی۔ ہم بات کر رہے ہیں فراز گلزاری کی — پاکستان کے اُن چند، اور ممکنہ طور پر سب سے کم عمر کھلاڑیوں میں سے ایک جنہوں نے انٹرنیشنل لیول پر سبز ہلالی پرچم کو پہن کر میدان میں قدم رکھا۔

تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

رفتار، جذبہ، اور خوابوں کی ایک ایسی کہانی جو میلبورن کی گراؤنڈز سے نکل کر پاکستان کی جرسی تک پہنچی۔ آج ہمارے ساتھ ہیں ایک ایسا نوجوان فٹبالر جنہوں نے بہت کم عمر میں وہ کارنامہ انجام دیا جو بہت سے کھلاڑی برسوں میں بھی نہیں کر پاتے — پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی۔ ہم بات کر رہے ہیں فراز گلزاری کی — پاکستان کے اُن چند، اور ممکنہ طور پر سب سے کم عمر کھلاڑیوں میں سے ایک جنہوں نے انٹرنیشنل لیول پر سبز ہلالی پرچم کو پہن کر میدان میں قدم رکھا۔

میلبورن سے تعلق رکھنے والے فراز جب پاکستان پہنچے تو اُنہیں نہ صرف ٹیلنٹ کی ایک حیران کن دنیا دکھائی دی، بلکہ ایک ایسا سسٹم بھی نظر آیا جہاں صلاحیت تو موجود ہے… مگر راستے اتنے آسان نہیں۔ گراس روٹ لیول پر چھپے ہوئے ٹیلنٹ سے لے کر پاکستانی پاسپورٹ اور مواقع کی محدودیت تک — یہ کہانی صرف فٹبال کی نہیں، بلکہ ایک بڑے سوال کی ہے۔

آج کی اس خصوصی گفتگو میں ہم جانیں گے کہ اتنی کم عمر میں قومی ٹیم تک کا سفر کیسا رہا، اور وہ کیا دیکھ کر واپس آئے جس نے انہیں سوچنے پر مجبور کر دیا۔

____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now