فرید ایاز اور ابو محمد کی قوالی کا فن جو روح کو گرمادے

Source: FB Fareed Ayaz and Abu Muhammad Qawaal
قواالی کو صوفیانہ آرٹ میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ فرید اياز اور ابو محمد قوال سلام فیسٹ2018 میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے آسٹریلیا آرہے ہیں۔ قوال برادران قوالی اور صوفی موسیقی کے ساتھ ساتھ کلاسیکی فن پر بھی عبور رکھتے ہیں۔ قوال بھا ئیوں کی جوڑی 30 سال سے زائد عرصے سے بین الاقوامی سامعین کو جنوبی ایشیاءکی صوفی موسیقی سنا کر بے پناہ داد سمیٹنے کے بعد اب آسٹریلیا میں صوفی رنگ کی بہار دکھائے گی۔.معروف قوال ابو محمد کے پوڈ کاسٹ (آڈیو انٹرویو) میں دیگر باتوں اور انکی آواز میں قوالی کے ساتھ سنیے مغرب کے سامعین پر قوالی کے اثرات کا ایک جذباتی واقعہ۔
شئیر