مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعے کے باعث عالمی توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس کے نتیجے میں خوراک بھی جلد مہنگی ہو سکتی ہے۔ Sydney Community Connect نامی فلاحی ادارہ خاص طور پر اُن افراد کی مدد کے لیے قائم کیا گیا ہے جو سب سے زیادہ کمزور حالات میں ہیں، جن میں مہاجرین اور بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار لوگ بھی شامل ہیں۔
روزوں کے مہینے میں ضرورت مند خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے،
Reserve Bank کے مطابق اگر شرحِ سود بلند سطح پر برقرار رہتی ہے تو خاندانوں کے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔
وفاقی حکومت ایک National Food Security Strategy تیار کر رہی ہے تاکہ پائیدار، مضبوط اور محفوظ غذائی نظام کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔
ادارے کی صدر جومانا منزَلجی بتاتی ہیں کہ رمضان میں تام ترتوجہ ضرورت مند خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے پر مرکوز ہے
مفت خوراک کے یہ پیکٹ سڈنی کے علاقے گرین ایکر میں واقع ایک گودام میں تیار کیے جاتے ہیں۔






