نئی دہلی کے ایک فیشن شو میں ماڈلز “کرّیکن” نامی لگژری ملبوسات کے برانڈ کے ڈیزائن پیش کر رہی ہیں — جو فرسٹ نیشنز فنکاروں کی تخلیقات پر مبنی ہیں۔ یہ برانڈ 2014 میں امانڈا ہیلی نے متعارف کرایا — جو نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے ہنٹر ویلی کی وونارووا قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ابتدا میں صرف چار افراد پر مشتمل ٹیم تھی، مگر آج کرّیکن آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت میں کاروباری نمائش میں شامل ہے — ان دیگر اداروں کے ساتھ جو فرسٹ نیشنز آسٹریلینز کی ملکیت اور زیرِ انتظام ہیں۔
ہماری اقوام کے درمیان حیرت انگیز مماثلتیں ہیں۔ جب ہم بھارت کے وسطی علاقوں کے کاریگروں کا کام دیکھتے ہیں، تو وہ بھی فطرت، ثقافت اور برادری پر مبنی ہوتا ہے — بالکل اسی طرح جیسے ہماری خواتین فنکار کام کرتی ہیں۔امانڈا ہیلی
کرّیکن کی نئی کلیکشن “ایووک” (Evoke) فرسٹ نیشنز خواتین کے فن پاروں کو بھارتی ریشم اور کشمیری کپڑوں کے ساتھ جوڑتی ہے۔ بھارت میں فرسٹ نیشنز کاروباری اداروں کی یہ نمائش 2022 میں طے پانے والے آسٹریلیا-بھارت تجارتی معاہدے کے تسلسل میں کی جا رہی ہے، تاکہ مقامی کاروباری برادری کے لیے بین الاقوامی مواقع وسیع کیے جا سکیں۔
کرّیکن کے ساتھ آٹھ دیگر معروف فرسٹ نیشنز کاروبار بھی اس وفد کا حصہ ہیں — جو کان کنی، توانائی، اور قابلِ تجدید ذرائع کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔ یہ وفد “فرسٹ نیشنز بزنس مشن ٹو انڈیا” کہلاتا ہے — جو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔
مزید جانئے

فرسٹ نیشنز کے حمایتی کیسے بنیں؟
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔







