فروری میں، وفاقی انتخابات کے لیے فنڈنگ اور انکشاف اسکیم میں اہم تبدیلیاں کی گئیں، لیکن یہ 2026 تک نافذ العمل نہیں ہوں گی۔
عطیہ دہندگان کے اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش میں قواعد کو تبدیل کیا گیا تھا، جب آسٹریلیا کی سیاسی جماعتوں نے 2022 کے وفاقی انتخابات میں اجتماعی طور پر 418 ملین ڈالر خرچ کیے تھے۔
لیکن 'بڑی رقم' آسٹریلیا کی سیاست پر اثرانداز ہونے کے بہت سے طریقے ہیں، اور کچھ ماہرین کو اس حوالے سے تشویش ہے۔
ایس بی ایس ایگزامنز کی اس قسط میں سوال کیا گیا ہے کہ لابی اور عطیہ دہندگان انتخابات پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں، اور ان کا آسٹریلیا کی جمہوریت پر کیا اثر پڑتا ہے؟





