کیا یہ محض جذباتی وابستگی ہے، یا اس کے پیچھے کوئی معاشی، مذہبی یا انتظامی حکمت کارفرما ہے؟ آج کے اس خصوصی پوڈکاسٹ میں ہم انہی سوالات کے جوابات تلاش کریں گے۔ ہم بات کریں گے ان افراد سے جو حج کا تجربہ رکھتے ہیں اور اُن ماہرین سے بھی جو حج کے نظام اور اس سے جُڑی پالیسیوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
ہمارے ساتھ موجود ہیں اسرا بابر، جو آسٹریلیا میں سفری خدمات کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اس میدان میں کئی برسوں کا تجربہ رکھتی ہیں۔
اسی حوالے سے کامران پاشا بھی ہماری گفتگو کا حصہ ہوں گے، جنہوں نے تقریباً دس سال قبل حج کیا۔
وہ بتاتے ہیں کہ اُس وقت اور آج کے حالات میں زمین آسمان کا فرق آ چکا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اب پاکستان جا کر وہاں سے حج پر جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون)
یا اینڈرائیڈ ,
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے