اپنی بیٹیوں اور بہووں کو آگے بڑھنے سے نہ روکیں ۔ اسکالر شپ پر ڈاکٹریٹ کرنے والی طالبہ سدریٰ وحید

Sidra Waheed graduation

Source: Sidra Waheed

سدریٰ وحید ایک ایسی پاکستانی ریسرچر ہیں جنہوں نے تمام رکاوٹوں کے باوجود ایک مختلف موضوع پر یونیورسٹی آف تسمانیہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی جس کی دنیا بھر کے سائینسی حلقوں میں پزیرائی ہوئی۔اپنے تجربے کی روشنی میں وہ کہتی ہیں کہ پاکستانی طالبات کے لئے بیرون ملک اعلی تعلیم کے مواقع موجود ہیں مگر معاشرتی رویوں کے باعث لڑکیوں کی بیرونِ ملک جا کر اعلٰی تعلیم کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔


  تھری ڈی پرینٹنگ یا  ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ ایک جدید اور انقلابی ٹکنالوجی ہے جس پر دنیا بھر مین تحقیق جاری ہے مگر اس شعبے میں لڑکیوں کی تعداد بہت کم ہے۔  پاکستانی ریسرچر سدریٰ وحید نے تھری ڈی کے تحقیقی کام   میں  نئے میٹر یلکے  استعمال سے سنسر اور مائیکرو انیلیٹیک ریسرچ کی ہے۔

یہ ریسرچ مختلف کیوں ہے؟

نئے تحقیقی آلات کے ذریعے اب پانی میں پائے جانے والی امونیا اور ہوا میں پائی جانے والی نمی کو جا نچا جا سکتا ہے. ان آلات کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک سوفٹ ویر  سے ڈیزائن کیے جاتے ہیں اور بغیر  کسی لیبر کے پرنٹ کیے جا سکتے ہیں. دور حاضر میں تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے نہ صرف چھوٹے چھوٹے آلات بنائے جا سکتے ہیں بلکہ بلند ترین عمارات ، پُل ،گاڑیوں کے پرزے اور یہاں تک انسانی اعضا  بھی سہ رخی پرنٹ کیے جا سکتے ہیں۔ سدریٰ کا تحقیقی کام دنیا کی بین اقوامی کانفرنسوں اور جریدے میں شائع ہو چکا ہے.
Research on new 3D Printing material
Source: Sidra Waheed
اسکالر شپ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

سدریٰ وحید نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہانہوں نے خود دنیا بھر کی جامعات میں موجود اسکالر شپ اور وظیفے کے مواقع کو ڈھونڈا اور پھر تسمانیہ یونیورسٹی کے اسکالر شپ کے لئے درخواست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سپروائزر کے ساتھ تفصیلی آن لائین انٹرویو کے دواران انہوں نے  اپنے تحقیقی ماڈل اور شروع سے آخر تک کے تحقیقی مراحل کی جامع تشریح کی۔ اگر اسکالر کا امیدوار اپنے سپروائیزر کو اپنی تحقیق کے منصوبے سے مطمئین کر دیتا ہے تو اسے اسکالرشپ مل سکتا ہے۔  ہر سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی تمام یونیورسٹی تقریباً ہر شعبے میں وظائف کا اجرا کرتی ہیں جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی قابل اور ذہین طلبا کو وظائف دئیے جاتے ہیں جہاں وہ اپنی اعلی تعلیم حاصل کرتے ہیں. اس کے علاوہ آسٹریلین گورنمنٹ کی طرف  سے آسٹریلین ایوارڈ کا اجرا ہر سال کیا جاتا ہے جس میں قابل طلبا کو ماسٹر  پی ایچ ڈی کے وظائف دئیے جاتے ہیں. ان تمام وظائف کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور آسٹریلین ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر درج ہے.
یونیورسٹی میں اپنے مذہبی شعائیر کی آزادی

سدریٰ کا کہنا تھا پی ایچ ڈی کے دوران انہیں یونیورسٹی آف تسمانیہ اور اپنے سپروائزر کی طرف سے ایک بہترین سپورٹ سسٹم مہیا کیا گیا .اس سپورٹ سسٹم میں نہ صرف میری ریسرچ کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا بلکہ مجھے اپنے مذہبی  فرائض کی ادائیگی کے لیے آزادی فراہم کی گئی. میٹنگ میں ہمیشہ حلال کھانے کا انتظام کیا گیا. رمضان کے دوران ہر ممکن حد تک کانفرنس یا میٹنگ سے اجتناب کیا جاتا تاکہ میری مذہبی فرائض میں رکاوٹ نہ ہو میرے پروفیسر  خصوصی طور پر  میرے مذہبی فرائض میں مجھے آزادی دیتے تھے تاکہ میں ذہنی انتشار کا شکار نہ ھوں اور اپنی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے بروئے کار لاسکوں. 
With Supervisor
Source: Sidra Waheed
اپنی بیٹیوں اور بہووں کو آگے بڑھنے میں مدد کریں

 سدرٰی وحید نے شادی کے دو ماہ بعد پی ایچ ڈی کے لئے آسٹریلیا آنے کا ارادہ کیا جس کی حمایت ان کے شوہر نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہمارے معاشرے میں عورت کے لیے شادی کے بعد اس طرح اعلی  تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانا معیوب سمجھا جاتا ہے.
مجھے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور یہ مخالفت شدت اختیار کرگئی جب میرے شوہر کا ویزہ مسترد ہوا
اُن کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر اور اپنے والدین کی مدد سے انہوں نے یہ کٹھن راستہ مکمل کیا.  سدریٰ کہتی کہ لڑکیوں کو چاہئے کہ اپنی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے بروئےکار لا ئیں تا کہ اپنے ملک اور معاشرے کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکیں.
University of Tasmania
Source: Sidra Waheed
میری تمام لوگوں سے یہ گزارش ہے کہ اگر بچیوں یا بہووں میں قابلیت ہے تو آپ ان کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہر ممکنہ مدد مہیا کریں

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand