مختصر خبریں : بدھ 18 مارچ 2026

There's a new call in Australia to ban petrol car sales

There's a new call in Australia to ban petrol car sales Source: Getty / Getty Images

مشرق وسطیٰ میں جنگ سے پیدا ہونے والے ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کو حل کرنے کی کوشش میں ہنگامی قومی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ایران نے اپنے طاقتور قومی سلامتی کے سربراہ کی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔


 

وزیر اعظم انتھونی البانیزی کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس کل [جمعرات 19 مارچ]] تسمانیہ میں منعقد ہوگا، کیونکہ کچھ ریجنل علاقوں میں ایندھن کی قلت جبکہ قیمت میں اضافے کے خدشات ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کیتھرین کنگ بھی آج [بدھ 18 مارچ]] ایندھن کی سیکیورٹی کے حوالے سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک علیحدہ آن لائن میٹنگ کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے آسٹریلین آٹوموٹیو ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ناشتے میں حاضرین سے کہا کہ آسٹریلیا مشرق وسطیٰ میں جنگ کے نتیجے میں جاری معاشی اثرات کی توقع کر سکتا ہے - لیکن حکومت پہلے ہی آسٹریلین ڈرائیوروں کے لیے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے لگننے والے جھٹکے کے اثرات کوکم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں آسٹریلیا کا ذکر کیا ہے جس میں انہوں نے امریکی اتحادیوں کو مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شامل ہونے سے ہچکچاہٹ پر تنقید کی ہے۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں نیٹو ممالک اور آسٹریلیا کی جانب سے آبنائے ہرمز کے اہم آبی راستے کو کھولنے میں مدد کے لیے جہاز بھیجنے سے انکار پر سخت تنقید کی۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now