چاقو حملے میں جاں بحق ہونے والے فراز طاہر کے پاکستان میں مقیم بھائی شیراز احمد کے مطابق فراز نے واقعے والے دن صبح فون پر انہیں بتایا کہ وہ اس شاپنگ سنٹر پر پہلی بار ڈیوٹی پر جارہے ہیں۔ شجر احمد نے فراز کو آسٹریلیا میں ملازمت دلوانے میں مدد کی اوروہ فراز کی سیکیوریٹی کمپنی میں منیجر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فراز کی شادی کے لئے بات چیت جاری تھی اور فراز نے ان سب کے ساتھ عید کی نماز سڈنی میں پڑھی۔ بقیہ تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
شئیر





