انٹرویو کے لیے کیسے تیار ہوا جائے؟

.

Source: Supplied

آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ کام کی تلاش یا نئی نوکری کی تلاش میں کافی وقت لگتا ہے- اس لیے جب آپ کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے تو شروع میں تو بہت خوشی ہوتی ہے لیکن یہ آپ کو دباؤ میں بھی لا سکتا ہے- انٹرویو میں اچھی کاکردگی کے لیے اچھی تیاری اور پوچھے جانے والے سوالات کا اندازہ ہونا ضروری ہے-


آسٹریلیا میں جاب مارکیٹ کافی مسابقتی ہے جس کا مطلب ہے کہ کئی سو لوگ ایک ہی نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں- 
اگر آپ انٹرویو کے لیے منتخب ہوتے ہیں تو آپ اپنی منزل سے ایک قدم دور ہیں-

مارگ ڈیوس اے ای ایم ایس میں کیریر ڈویلیپمنٹ کواڈینیٹر ہیں- ان کا کہنا ہے کہ انٹرویو کی تیاری کامیابی کا کلیہ ہے-

ٹم جیمز HAYS جو آسٹریلیا کی سب سے بڑی ریکروٹمنٹ کمپنی ہے، میں سٹیٹ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں-ان کا کہنا ہے کہ آپ کو جس اداسے نے انٹرویو کے لیے بلایا ہے اس پر تحقیق سے اپنی تیاری کی ابتدا کریں-
/.
Source: Getty
جاب ڈسکریپشن کو اچھے سے پڑھ لیں اور اہم نکات کو ذہن میں رکھیں اور انہیں انٹرویو کے دوران استعمال میں لائیں- نوکری دینے والے کیا دیکھ رہے ہیں اور اس کے مطابق اپنے جوابات تشکیل دیں-
کیریر کوچ رے پاروی کا کہنا تھا کہ اچھا یہ ہے کہ آپ اپنے دوست کے ساتھ اس کی مشق کر لیں-

آپ نے کپڑے کیسے پہننے ہیں یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کہاں انٹرویو کے لیے جا رہے ہیں- کمپنی کے ڈریس کوڈ کی مناسبت سے تیار ہوں- کچھ کمپنیوں میں آپ سے پینٹ کوٹ یعنی سوٹ میں انٹرویو کی توقع کی جاتی ہے جبکہ باقیوں میں سمارٹ کیجول سے کام چلایا جا سکتا ہے-
آپ کو اپنی تحقیق کے دوران ڈریس کوڈ کے بارے معلوم ہو جائے گا لیکن اگر اس ضمن میں کوئی ابہام ہے تو فون پر رابطہ کر کے کمپنی سے پوچھ لیں-
.
Source: Getty Images
اس بات سے قطعِ نظر کہ آپ کہاں انٹرویو دینے جا رہے ہیں آپ کو اچھے سے تیار ہو کر اور صاف کپڑے پہن کر جانا ہے-
انٹرویو والے دن کوشش کریں کہ پانچ سے دس منٹ پہلے پہنچ جائیں-

امکان ہے کہ انٹرویو کا آغاز ایسی گفتگو سے ہو کہ آپ کیسے یہاں تک پہنچے یا آپ کے مزاج کیسے ہیں-

پاروی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری بھی ہے-
اس بات کی توقع ہے کہ آپ کے بارے میں پوچھا جائے، کمپنی کے بارے میں یا آپ کے ماضی کے کام کے بارے میں- 
آپ کو بیحیورل سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے- ڈیوس بتاتے ہیں کہ انٹرویو لینے والا آپ کے ماضی کے تجربات کے بارے جاننا چاہتا ہے اور آپ اسے نئی جگہ کیسے لے کر آئیں گے-
.
Source: Getty Images
مثبت رہیں اور آسامی کے لیے امنا شاق بتاتے رہیں- مسکرائیے، سیدھا بیٹھیے اور پینل یا انٹرویو لینے والے کے ساتھ آئی کانٹیکٹ رکھیے-
انٹرویو کے اختتام پر آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کے کچھ سوالات ہیں کیا؟ لازم ہے کہ اس موقع کے لیے کچھ تیار ہوں-

جیمز کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ وقت نکال کر اس بات کی تسلی کر کرلی جائے کہ اسامی وہی ہے جو آپ چاہتے ہیں-
انٹرویو ختم ہونے کے بعد پینل کا شکریہ ادا کرنا مت بھولیں اور اگلے مراحل کے بارے مین پوچھیں- ڈیوس کا کہنا ہے کہ ایک فالو اپ ای میل بھی بھیجیں-
امید ہے کہ آپ کو نوکری مل جائے گی لیکن اگر نہیں ملتی تو ہمت مت ہاریں- بہت سے انٹرویو کے بعد نوکری ملنا عمومی بات ہے- 
اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ ہر انٹرویو سے کچھ سیکھیں، آپ نے کیا کیا ہے اور آپ کیا بہترکر سکتے ہیں- اس سے آپ اگلی دفعہ بہتر تیاری سے جا سکتے ہیں-


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand