اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن نے کہا ہے کہ وہ والدین کے ویزوں کی تعداد میں کمی نہیں کریں گے، حالانکہ وہ مجموعی طور پر مستقل امیگریشن میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم انتھونی البنیزی کی لیبر پارٹی نے والدین کے ویزوں کی حد میں اضافہ کیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے بیک لاگ کو کم کیا جا سکے لیکن اب تک کوئی بڑی اصلاحات نہیں کی گئیں، اور انتظار کا وقت اب بھی انتہائی طویل ہے۔
آسٹریلیا میں عوام اور ناقدین کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ اپوزیشن واضح کرے کہ کٹوتیاں کہاں کی جائیں گی۔ والدین کے ویزے ایک ممکنہ ہدف سمجھے جا رہے تھے کیونکہ ان سے حکومت پر مالی بوجھ پڑتا ہے (کیونکہ بڑی عمر کے افراد صحت و فلاحی سہولیات استعمال کرتے ہیں)۔ مزید جانتے ہیں ماہر امیگریشن امور شکیل احمد سے۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون)
یا اینڈرائیڈ ,
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے
شئیر





