آسٹریلیا کے مختلف حصوں میں اس موسم گرما میں آگ کے زیادہ خطرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے جنوب مشرق میں حالیہ بارش کے باوجود، حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے پھیلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
جیسے جیسے موسم گرما شروع ہو رہا ہے، آسٹریلین عوام پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو پس پشت نہ ڈالیں۔
علاقائی ترقی کی وزیر، کرسٹی مک بین، کا کہنا ہے کہ اس سال جنگلات میں لگنے والی آگ کا موسم بہت سے افراد کی اس حوالے سے کی گئی تیاری کو جانچے گا۔
جنگلات میں لگنے والی آگ کے موسم کے تازہ ترین منظرنامے میں، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ کونسل فار فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے مغربی آسٹریلیا، نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ کے کچھ حصوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔





