پچھلے تین سالوں میں کورونا وائرس نے دنیا کو ایسے اپنے شکنجے میں لے رکھا تھا کہ عام عوام تو کیا طبی صنعت بھی صرف اسی سے نمٹنے کے ذریعے تلاش کر رہی تھی۔ لیکن اس دوران طب کے دوسرے کئی اہم شعبے اور امراض نظر انداز ہوئے۔ لیکن سخت لاک ڈاون کے باوجود آسٹریلیا میں دنیا بھر سے آئے ریسرچرز اپنے اپنے شعبوں میں بہت سی اہم اور جان لیوا بیماریوں کے علاج دریافت کرنے میں مصروف ہیں۔ ان ہی میں سے ایک پاکستانی ریسرچر ڈاکٹر کرن شہباز کی تحقیق نے عالمی سطح پر توجے حاصل کی ہے۔ آئیے ان کے ریسرچ کے اہم پہلووں پر ان سے گفتگو کرتے ہیں۔