تخمینہ ہے کہ تقریباً تین ملین آسٹریلین اگلے سال اپنی ملازمت چھوڑنے پر غور کر سکتے ہیں۔ ذہنی صحت سے متعلق بڑھتی آگاہی، حال ہی میں تسلیم شدہ کام کے بعد دفتری رابطے منقطع کرنے ( right to disconnect)، اور گھر سے کام ( work-from-home) جیسے انتظامات کے باوجود تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ دفاتر میں برن آؤٹ بدتر ہوتا جا رہا ہے۔
تو آخر خرابی کہاں ہے؟
ایسوسی ایٹ پروفیسر Ross Iles، جو Superfriend کے چیف ریسرچ آفیسر ہیں — ایک غیر منافع بخش ادارہ جو تنظیموں کو ذہنی صحت سے متعلق تربیت اور معاونت فراہم کرتا ہے — کہتے ہیں کہ گزشتہ دہائی کے دوران کام کی ذیادتی سے برن آؤٹ کی شرح بدستور بلند سطح پر برقرار ہے۔
برن آؤٹ (Burnout) کیسی کیفیت ہوتی ہے؟
یہ مختلف انداز میں ظاہر ہو سکتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق کچھ عام علامات ایسی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ان میں تنہائی، چڑچڑاہٹ اور توانائی کی کمی کے احساسات شامل ہیں۔
برن آؤٹ کے دوران فرد کو اپنے کام سے کم اطمینان یا پہلے پسندیدہ کاموں سے لاتعلقی محسوس ہو سکتی ہے۔
اگرچہ برن آؤٹ کو ذاتی طور پر سنبھالنا اور اپنے آجر کے ساتھ حدود طے کرنا ضروری ہے،
پروفیسر روز ایلیس کے مطابق، اداروں کے رہنماؤں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صحت مند ماحول تشکیل دیں۔
وہ کہتے ہیں کہ باقاعدہ وقفے، قابلِ حصول کام کے اہداف، اور ذہنی صحت کاے دن کا انعقاد کرنے کے علاوہ، کام کی جگہ پر تعلقات کو فروغ دینا برن آؤٹ کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔






