اس سال ستائیس ہزارسے ذیادہ افراد آسٹریلین شہریت حاصل کرکے آسٹریلیا ڈے منا رہے ہیں یہ چھبیس جنوری کو آسٹریلین شہریت حاصل کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ میلبورن میں رہنے والی شمائلہ حبیب بھی اسی دن شہریت حاصل کر رہی ہیں جبکہ ان کے بچے اور شوہر پہلے ہی آسٹریلن شہریت رکھتے ہیں۔ ان کے والدین دبئ میں رہتے ہیں اس لئے وہ کہتی ہیں کہ آسٹریلین پاسپورٹ ملنے کے بعد انہیں دبئ ائیرپورٹ پر لمبی ۡقطار میں نہیں لگنا پڑے گا اور زندگی آسان ہو جائے گی ۔آسٹریلین شہریت کے فوائد اپنی جگہ مگر چھبیس جنوری کو آسٹریلین منانے پر ان کے اپنے تحفظات بھی ہیں۔
شئیر





