پاکستان رپورٹ: پاکستان مشرق وسطی میں تنازعے کے سفارتی حل کیلئے متحرک

HDD2xElaQAAWX6H.jfif

Source: Twitter / Government of Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کو خط لکھا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین، سعودی عرب اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے جنگ کے دوران توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کے نام خط لکھا کر ان سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ایران کے سپریم لیڈر کی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم ایرانی عوام اور قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔

حکومت پاکستان نے ایران اسرائیل امریکہ جنگ کے باعث معیشت کو مستحکم رکھنے اور توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اسرائیل امریکہ جنگ اور خطے کی صورتحال پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور بحرینی وزیر خارجہ عبدالطیف بن راشد کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پوزیشن ارکان نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف اسپیکر ڈائس کا گھیراو کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں ایک بار پھر عمران خان کو بہنوں، وکلاء یا سیاسی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پولیس کے ساتھ دھکم پیل میں ایک پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔

بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now