پاکستان سے تعلق رکھنے والے آسٹریلین سیرت عباس کراچی میں یتیم بچوں کے لئے خوشی کا بہانہ پیش کرتے ہیں۔ ’مال آف اسمائل‘ میں آنے والے بچے جو غربت باعث ضروریات زندگی کے حصول میں میں مشکلات کا سمانا کرتے ہیں ، مال آف اسمائل سے اپنے لئے ’’مفت ‘‘ اشیاء ’’خرید‘‘ سکتے ہیں۔
سیرت عباس نے آسٹریلیا میں رہتے ہوئے پاکستان میں موجود نادار خاندانوں اور ایسے بچوں کے لئے ’’مال آف اسمائل‘‘ کا انوکھا تصور پیش کیا ہے ، جہاں یہ بچے پلاسٹک منی یا نقلی نوٹو کے ذریعے اپنی پسند کی اشیاء حاصل کر سکتے ہیں ۔
سیرت عباس کا کہنا ہے کہ ان کی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سیکڑوں رضاکاروں کی کوشش ہے کہ ان بچوں کی عزت نفس مجروح کئے بغیر ان کو بہترین چیزیں فراہم کی جائیں ۔
_______
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے
شئیر




