انٹر ایکٹیو نقشوں کا عوامی پروجیکٹ جس سےشہر کے غیر محفوظ مقامات کی نشاندہی ہو گی

Car parks were ranked 'the most unsafe'

Car parks were ranked 'the most unsafe' Source: Getty / saulgranda/Getty Images

ایک نیا انٹرایکٹو نقشہ ان لوگوں کی مدد کرے گا جو رات گئے ایسے عوامی مقامات پر جاتے ہیں جو اکثر خواتین اور دیگر افراد کے لئے غیر محفوظ ہو سکتا ہے رپورٹس کے مطابق کار پارک ایک ایسی جگہ ہے جہاں خواتین اور صنفی تنوع والے افراد رات گئے سب سے زیادہ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ ینگ گرؤنڈ نیو ساؤتھ ویلز Your Ground NSW کراؤڈ سورسنگ کمپنی ہے جو عوامی معلومات جمع کرنے کے لئے صارفین کو ایسے نقشے بنانے کے لیے مدعو کرتی ہے جس سے ان مقامات کی نشاندہی ہوتی ہے جہاں لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔


 انٹرایکٹو نقشے عوام سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر بنائے جا رہے ہیں۔ یور گراؤنڈ نیو ساؤتھ ویلزخواتین اور صنفی متنوع لوگوں کے لئے عوامی مقامات کو محفوظ بنانے کے لئے لوگون کو اپنے تجربات شیئر کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
شراکت دار گمنام طور پر کسی جگہ کو "محفوظ" یا "غیر محفوظ" کے طور پر پِن کر سکتے ہیں۔
نومبر سے لے کر اب تک 1,000 سے زیادہ گذارشات جمع کی جا چکی ہیں جن میں تقریباً تین چوتھائی مقامات کو "غیر محفوظ" کے طور پر پن کیا گیا تھا۔
باغات اور ساحلِ سمندر جیسی کھلے مقامات سب سے زیادہ محفوظ سمجھے جاتے ہیں، ، جبکہ کار پارکس کو سب سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا گیا ۔
یور گراؤنڈ نیو ساؤتھ ویلز میں عوامی رائے 8 فروری تک وصول کی جائیں گی۔
رپورٹ سال کے وسط میں جاری کی جائے گی اور عوام کے لیے دستیاب ہوگی، اس میں شامل افراد کو امید ہے کہ اس سے ایسی پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی جو شہر کو سب کے لیے محفوظ بنائیں۔
 
اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا خاندانی یا گھریلو تشدد کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہے، تو
1800RESPECT پر کال کریں یا لائف لائن کو 131113, ایمرجنسی میں 000 پر کال کریں۔
____________________________________________
ایپیل (آئی فون)یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
 

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
انٹر ایکٹیو نقشوں کا عوامی پروجیکٹ جس سےشہر کے غیر محفوظ مقامات کی نشاندہی ہو گی | SBS Urdu