جنوبی آسٹریلیا کی دوسری بڑی بندرگاہ اور ریاست کا ساتواں بڑا شہرپورٹ پیری دھات کی صنعت کاری کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ مگر بدلتے آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیو پر آباد پورٹ پیری کثیر الثقافتی یا ملٹی کلچرل آسٹریلیا کا نمائیندہ شہر بن چکا ہے ۔ لگ بھگ اٹھارہ ہزار کی آبادی والے ریجنل ٹاؤن کو دنیا بھر کےکئی ممالک سے آنے والوں نے اپنا مسکن بنایا ہے۔ اس اختتام ہفتہ عید کے رنگا رنگ عشائیے میں آسٹریلیا کی کثیر المذہبی اور کثیرا لثقافتی کمینوٹی کی بھرپور نمائیندگی دیکھنے میں آئی۔









