کیا میلبرن لاک ڈاون کرونا ویکسین رول آؤٹ میں بہتری لا رہا ہے ؟

A locally manufactured AstraZeneca vaccine vial is seen at CSL in Melbourne

A locally manufactured AstraZeneca vaccine vial is seen at CSL in Melbourne Source: AAP

کرونا وائرس کی عالمی وبا سے آسٹریلین ریاست وکٹوریہ ایک مرتبہ پھر متاثر ہوئی ہے اور بڑھتے ہوئے کرونا کلسٹر کے بعد میلبرن لاک ڈاون میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ اس صورتحال میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عوام سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے ویکسین لگوانے میں تیزی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔


 یہ چوتھا موقع ہے جب وکٹوریہ کو کرونا وائرس کی وجہ سے سخت لاک ڈاون کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ تادم تحریر میلبرن "رنگ آف اسٹیل " میں ہے ۔ یہ صورتحال بظاہر پریشان کن ہے اور اس حوالے سے وفاق اور ریاست میں کچھ رسہ کشی کی کیفیت بھی ہے لیکن میلبرن کے رہائشی افراد سمیت عوام تحمل اور عقلمندی سے اس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔

حکومتی ایماء پر عوام نہ صرف بڑے پیمانے پر کرونا وائرس ٹیسٹنگ کروا رہے ہیں بلکہ مقامی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عوام ترجیحی بنیادوں پر ویکسین بھی لگوا رہے ہیں ۔ میلبرن کے علاقے اسپرنگ ویل میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر شہباز چوہدری کہتے ہیں کہ مارچ میں حکومت کی جانب سے ویکیسین رول آؤٹ کے بعد عوام نے ویکسین لگوانے میں بہت دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اچانک ویکسین کا منفی رد عمل سامنے آنے کے بعد لوگوں کا اعتماد متزلزل ہوا اور ویکسین کا عمل متاثر ہوا تھا ۔

ڈاکٹر شہباز کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے پچاس سال یا اس سے کم عمر افراد کے لئے فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع ہونے کے بعد لوگوں نے ایک مرتبہ پھر ویکسین لگوانے میں تیزی دیکھائی جب کہ میلبرن کو ایک اور لاک ڈاون کا سامنا ہونے کے بعد عوام میں ویکسین لگوانے کا رجحان بہت تیز ہوا ہے ۔۔

ڈاکٹر شہبازز کا کہنا ہے کہ فی الوقت جی پی کلینکس میں ایسٹرا زینکا ویکسین ہی لگائی جا رہی ہے لیکن جیسے ہی حکومت جی پی کلینکس میں فائزر کی ترسیل کرتی ہے تو وہ بھی فوری طور پر لوگوں کو لگائی جائے گی ۔ ڈاکٹر شہباز کا کہنا ہے کہ ان کا کلینک ایک ایسے علاقے میں موجود ہے جہاں ہر قومیت کے افراد آباد ہیں اور ہر ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد ویکسین لگوانے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔

دوسری جانب ڈاکٹر وفا اویس جو نیو ساوتھ ویلز کے ایک دیہی علاقے میں خدمات انجام دیتی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ان کے اردگرد  زیادہ تر آبادی بزرگ افراد پر مشتمل ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بزرگ بہت تیزی اور ذمہ داری سے ویکسین لگوا رہے ہیں ۔

ڈاکتر وفا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وکٹوریہ میں سامنے آنے والے حالیہ کووڈ 19 کلسٹر اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاون کے بعد لوگوں کا اعتماد ویکسین پر بڑھا ہے ، اور عوام کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے ۔ ڈاکٹر وفا کے مطابق جو افراد فائزر ویکسین لگوانے کے اہل ہیں وہ بھی ان کے کلینک میں دوا سے متعلق استفسار کر رہے ہیں جبکہ ایسٹرا زینکا کے لئے بکنگ تیزی سے جاری ہے ۔

ڈاکٹر وفا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین لگاتے ہوئے ڈاکٹرز مریض کی مکمل طبی سورتحال کا جائزہ لیتے ہیں اور ان کی صحت کو مدنظررکھ کر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ آخر میں ڈاکٹر وفا  اویس اور ڈاکٹر شہباز دونوں ہی نے لوگوں کو مزید ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اہلیت رکھتے ہیں وہ فوری بکنگ کروا کر ویکسین لگاوئیں ۔


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
کیا میلبرن لاک ڈاون کرونا ویکسین رول آؤٹ میں بہتری لا رہا ہے ؟ | SBS Urdu