تابش ہاشمی جو حال ہی میں پہلے سوشل میڈیا اور اس کے بعد معروف ٹی وی شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ سے مشہور ہوئے ، وہ پہلے کامیڈٰن ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے تین شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
میلبرن میں اپنے شو سے قبل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے تابش نے اپنی فطری ظرافت سے میلبرن کا موازنہ پاکستان کے شہر کراچی سے کیا تو محفل زعفران زار ہوگئی ۔
اپنے فی البدیع فکاہیہ انداز سے لوگوں کو محظوظ کرنے والے تابش ہاشمی نے پاکستان کے قد آور کامیڈینز سے اپنا موازنہ کئے جانے پر کہا کہ اگر وہ حیات ہوتے تو شاید میری گنجائش ہی نہ ہوتی۔
شاید وہ ہوتے تو میں یہ نہ کرتا، ان کو ہی دیکھ کر خوش ہوتا رہتا۔ جب خود خوش ہوتا تو شاید یہ کام کرنے کا خیال ہی نہ آتا
ایس بی اسی سے خصوصی گفتگو میں کینیڈین شہرت رکھنے والے تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور کینیڈا میں بہت مماثلت محسوس ہوئی اور آسٹریلیا کی کچھ سڑکوں پر کینیڈا کا گمان ہوا
تابش کا آسٹریلیا میں موجود پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی سے متعلق کہنا تھا کہ وہ ان پاکستانیوں میں خود اپنی ہی جھلک دیکھتے ہیں،
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے






