آسٹریلین اسکولوں میں تعلیم کے مسائل، عارضی ویزہ رکھنے والے والدین کے بچوں کی اسکول فیس اور اسکولوں میں مختلف ثقافتی پس منظر کے باعث تضحیک کا نشانہ بنایا جانے سمیت اہم امور پر وزیر تعلیم جیسن کلیئر کی ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو سنئے اس پوڈکاسٹ میں
وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے ایس بی ایس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ توجہ کا مرکز یہ ہے کہ کلاس رومز میں بچوں کو اضافی معاونت فراہم کی جائے
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بچے جو حساب یا لسانیات میں اعلیٰ کارکردگی پیش نہیں کرتے ان کے لئے اضافی معاونت کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔
اسکولوں میں تضحیک(bulling) کا نشانہ بنائے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہ اکہ اس حوالے سے ’zero-tolerance‘ پالیسی ہے ، خواہ یہ مسئلہ کمیونٹیز میں ہو یا پھر آسٹریلین اسکولوں میں۔





