سردیوں کا موسم تیراکی کی مہارتیں بہتر بنانے اور پانی کی حفاظت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا بہترین وقت ہے، تاکہ گرمیوں کے موسم سے پہلے تیاری مکمل ہو اور گرمیوں کے دوران ڈوبنے سے ہونے والی اموات کی شرح کو کم کیا جا سکے۔
رائل لائف سیونگ سوسائٹی آسٹریلیا کے مطابق پچھلی گرمیوں میں 104 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے اور پانچ سالہ اوسط سے 14 فیصد زائد۔ تقریباً 25 فیصد ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق بیرونِ ملک پیدائش سے تھا۔
کمیونٹی گروپس شرکاء کو ثقافتی رکاوٹیں عبور کرنے میں بھی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
سڈنی کے مغرب میں "یونائٹنگ سرکل" نے حال ہی میں افغان نژاد پناہ گزین خواتین اور نوواردوں کے لیے ایک 10 ہفتے کا پروگرام رائل لائف سیونگ سوسائٹی کے اشتراک سے شروع کیا۔ پچھلی گرمیوں میں ڈوبنے سے ہونے والی اموات میں سے تقریباً ایک تہائی ساحلوں پر، اور 30 فیصد دریاؤں میں ہوئیں۔11 افراد سوئمنگ پولز میں ڈوب کر ہلاک ہوئے، جو پچھلی گرمیوں کے مقابلے میں دو گنا تعداد تھی۔
____