ہر ماہ جب یہ محفل سجتی ہے تو یہاں کوئی مہمان نہیں ہوتا، صرف موسیقی کے شوقین لوگ ہوتے ہیں۔ کسی کے ہاتھ میں گٹار، کسی کے سامنے چائے کا کپ، اور چند لمحوں بعد ایک ایسا گیت جسے سب اپنی اپنی یادوں کے ساتھ گاتے ہیں۔ میلبورن کی یہ باقاعدہ نشست مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑ رہی ہے۔
میلبورن میں ایک باقاعدہ موسیقی کی محفل میں ہر ماہ مختلف پس منظر رکھنے والے لوگ جمع ہوتے ہیں۔ یہاں بھارتی اور پاکستانی نژاد شرکاء گیتوں، گفتگو اور مشترکہ ثقافتی یادوں کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتے ہیں۔
یہ صرف گانے سننے یا گانے کی نشست نہیں، بلکہ ایک ایسا موقع ہے جہاں لوگ اپنی کہانیاں بانٹتے ہیں، نئی دوستیاں بناتے ہیں اور اپنی ثقافت کے ان پہلوؤں کو زندہ رکھتے ہیں جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ اس محفل میں شناختیں اپنی جگہ موجود رہتی ہیں، لیکن چند گھنٹوں کے لیے موسیقی ایک مشترکہ زبان بن جاتی ہے۔
شئیر



