کرونا وائیرس کے باعث آسٹریلیا میں اجتماعات پر پابندی ہے اور مساجد بند ہیں ۔ کچھ ہفتوں بعد رمضان المبارک آرہا ہے اور اس مہینے میں تراویح ، کمونیٹی افطار اور اجتماعی عبادات کے لئے مساجد اور مصّلوں میں لوگ باقاعدگی سے جمع ہوتے ہیں ۔ آسٹریلیا میں تمام مکتبہ فکر کے علما کرونا وائیرس کی وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور گھروں پر انفرادی طور پر عبادات پر زور دے رہے ہیں۔ بریسبین کی ہالینڈ پارک کی مسجد کے امام مولانا عزیر اکبر اور سڈنی کی مسجدِ قُبا کے امام و خطیب ڈاکٹر شبّیر احمد گھروں میں بھی کسی کو باہر سے بلا کر دینی مجالس یا جماعت کرنے کے خطرات سے آگاہ کر رہے ہیں ۔ تفصیل سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں ۔
شئیر




