شائیقین کے طرح میں بھی مہمان پاکستانی ٹیم کے ساتھ دلچسپ مقابلوں کا منتظر ہوں: آسٹریلین بالر نیتھن لیون

Cricket Australia - Fixture Announcement - SCG 2023/24

Australian cricketers Nathan Lyon and Alyssa Healy with the ‘Richie’s’ and Pakistan fans at the SCG ahead of Cricket Australia’s summer of cricket fixture announcement on Monday. Photo by Phil Hillyard. (Image ©Phil Hillyard ) Credit: Phil Hillyard

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی کرکٹ ٹیم کے موسمِ گرما کے عالمی میچز (انٹرنیشنل سمر شیڈول) کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ اس موسمِ گرما میں پاکستانی ٹیم کے دورے آسٹریلیا کے بارے میں بات کرنے کے لیے ہم نے آسٹریلیا کے بہترین اسپنرز نیتھن لیون سے بات چیت کی ہے جو اس دورے کے بارے میں بہت پرُ جوش ہیں۔


کرکٹ آسٹریلیا نے موسمِ گرما کا سالانہ شیڈیول جاری کردیا ہے۔
آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مرحلے کے ہوم میچز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کے خلاف تین اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹسٹ میچز کھیلے جائینگے۔

پاکستان کے خلاف تین ٹسٹ میچز کا شیڈول:
  1. پہلا ٹسٹ 14-18 دسمبر پرتھ اسٹیڈیم میں
  2. دوسرا ٹسٹ 26-30 دسمبر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں
  3. جبکہ تیسرا اور آخری ٹسٹ میچ 3-7 جنوری سڈنی کرکٹ گراآنڈ میں کھیلا جائے گا۔
نیتھن لیون ٓسٹریلیا کے بہترین اسپنرز میں شامل ہے۔ تاہم، کیا آپ جانتے ہیں کہ لیون نے کبھی بھی پیشہ ورانہ طور پر کرکٹ کھیلنے کا خواب نہیں دیکھا تھا۔ درحقیقت، وہ ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں گراؤنڈ سٹاف کے طور پر ایک طے شدہ ملازمت کر رہے تھے۔ مگر آسٹریلین کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے کے بعد سے وہ دنیا کے واحد بالر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پورے کیریئر میں ایک بھی نو بال کے بغیر 30,000 سے زیادہ گیندیں کیں۔

ایس بی ایس اردو نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے معروف کرکٹرنیتھن لیون سے جو بات چیت کی اس کے سوال جواب ملاحظہ کیجئے:
۔ ناتھن ، شو میں خوش آمدید۔
جی شکریہ
Cricket Australia - Fixture Announcement - SCG 2023/24
Australian cricketer Nathan Lyon at the SCG ahead of Cricket AustraliaÕs summer of cricket fixture announcement on Monday. Photo by Phil Hillyard (Image Supplied ©Phil Hillyard ) Credit: Phil Hillyard
س۔اس سال دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو آپ کیسا درجہ دیتے ہیں؟
ج۔ پاکستانی سکواڈ کو دیکھنا بہت اچھا ہو گا یہ ایک زبردست ٹیم ہے۔کبھی بھی کچھ بھی کر سکتی ہے۔

س۔آسٹریلوی بولنگ بہت مسابقتی ہے، کیا آپ کو پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میں کوئی چیلنجر نظر آتا ہے؟

ج۔ بہت سارے چیلنجز وہی ہیں جن کا سامنا ہم نے دورہ پاکستان کے موقعے پر پاکستان میں کچھ عرصہ پہلےکیا تھا۔ پاکستان کھیل کے لئے میری نظر میں بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ وہ اس بار بھی چیلنج کریں گے جیسا کہ انہوں نے پچھلی باردورہ آسٹریلیا کے موقع پر کیا تھا۔

س۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہمیشہ آسٹریلیا بھر سے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کھینچتا ہے۔ آپ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شائقین کو کراؤڈ پلر باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟

ج۔ ہاں، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا حصہ بننا میرے لئے بے حد اہم ہے خاص طور پر ایسے لمحات جب آ شائیقین اسکاٹ باؤلینڈ کے کٹ آوٹ کے ذریعے ماحول کو گرماتے ہیں، اس طرح کے لمحات بہت خاص ہوتے ہیں۔ ہم نے پاکستان کے گراؤنڈز میں بہت پرُ جوش تماشائی دیکھے ہیں۔ اور یہاں بھی T20 ورلڈ کپ کے موقع پر ریکارڈ شائیقین کے ہجوم کو دیکھا اور یہ بہت خوشگوار لمحات ہوتے ہیں۔ ،اور اس بار بھی ہم میلبورن کرکٹ گراؤن پر اگر تماشائیوں کی ایسی ہی تعداد اور جوش و خروش دیکھ سکیں تو یہ ایک بڑا زبردست تجربہ ہو گا۔

س۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی سرزمین پر ہمیشہ برتری قائیم رکھی ہے آپ آئندہ سیریز کے لیے پاکستانی باؤلنگ کو کیسے ریٹ کرتے ہیں؟

ج۔ پاکستانی ٹیم کی بالنگ میں زبردست طاقت ہے، انہیں آسان سمجھنا غلطی ہو گی۔

س۔ آپ نے خود کو ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ کے ایک گراؤنڈ سٹاف سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے بہترین کرکٹرمیں کیسے تبدیل کیا؟

ج۔ جو کچھ بھی ہوا وہ ماضی ہوگیا مگر اب مجھے آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ بننے پر بہت فخر ہے۔

س۔ آپ تاریخ کے واحد باؤلر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پورے کیریئر میں ایک بھی نو بال کے بغیر 30,000 سے زیادہ گیندیں کیں۔ کیا آپ بولنگ میں لائین اور لینتھ برقرار رکھنے کا راز بتائیں گے؟

ج۔ یہ بالنگ کے اصول کا حصہ ہے اور یہ سوچ کر ہی افسوس ہوتا ہے کہ محنت سے لی گئی وکٹ صرف لائین کے باہر پاؤں پڑنے کے بعد آپ کی وکٹ نہیں بن پاتی تو لائین اور لینگتھ آپ کی مشق کا حصہ ہونا چائیے۔
ہم سب تمام پاکستانی شائیقین کے منتظر رہیں گےان کے لئے آسٹریلیا میں آنے والی پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنا کرنا بہت خاص ہو سکتا ہے ہم سب ان سنسنی خیز لمحات کو آپ کے ساتھ دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔
نیتھین لائین
Cricket Australia - Fixture Announcement - SCG 2023/24
Australian cricketers Nathan Lyon and Alyssa Healy with the ‘Richie’s’ and Pakistan fans at the SCG ahead of Cricket Australia’s summer of cricket fixture announcement on Monday. Photo by Phil Hillyard (Image Supplied ©Phil Hillyard ) Credit: Phil Hillyard
ایس بی ایس اردو نے آسٹریلیا میں رہنے والے کئی پاکستانی شائیقینِ کرکٹ سے بات کی اور ان شائیقین نے پاکساتنی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گرچہ ابھی کافی وقت باقی ہے مگر پورے آسٹریلیا کے پاکستانی شائیقین کے لئے کرسمس سیزن پر ان میچز کو دیکھنا بھی چھٹیوں کی منصوبی بندی کا حصہ ہو گا۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand