آسٹریلیا میں رواں ہفتہ نیشنل والنٹیئر ویک یا ہفتہ رضاکار کے طور پر منایا جارہا ہے اور اس اس سال ان رضاکاروں کی خدمات کو اجاگر کیا جارہا ہے جو معاشرے کو مضبوط بنانے اور لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
حالیہ برسوں میں آسٹریلیا میں رضاکاروں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس پر حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی خدمات اور مہارتیں بغیر کسی معاوضے کے دینے والے افراد کے لیے مزید معاونت فراہم کرے۔
ملیبورن میں مقیم فرح کیانی کے بقول آسٹریلوی عوام میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے کا جذبہ بے مثال ہے۔
اگرچہ آسٹریلیا کے تقریباً 20 فیصد رسمی رضاکار فلاحی کاموں، بے گھری اور سماجی خدمات سے منسلک ہیں، لیکن ایک اور شعبہ جہاں رضاکار نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، وہ ہے قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کا مقابلہ۔ والنٹیئر ویک آسٹریلوی معاشرے میں رضاکاروں کی اہم شراکت کو اجاگر کر رہا ہے تاہم والنٹیئرنگ آسٹریلیا کے سی ای او مارک پیئرس کا کہنا ہے کہ رضاکاروں کی تعداد میں کمی خوش آئند نہیں ہے۔
_________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنکپرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئےاپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے