بچپن میں ملی نغمے گا کر اور اسکول میں ٹیبلوز اور فنکشن کے ذریعے یوم آزادی منایا کرتے تھے ، لیکن یہاں آ کر تو سب بدل گیا ہے ۔ یہ الفاظ ہیں 20 سال سے آسٹریلیا میں مقیم افشین فیصل کے ، جو کہتی ہیں کہ میں اپنے بچوں کو پاکستان کی ثقافت اور اپنے پس منظر کے بارے میں بتاتی ہوں تاکہ بچے اپنی ثقافت یاد رکھیں ۔
دوسری جانب بارہویں جماعت کی طالبعلم امل تیموری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی منانے کا طریقہ آسٹریلیا سے بہت مختلف ہے ۔ امل کہتی ہیں کہ سبز لباس پہن کر ، گھنڈے گھروں میں لگا کراور چراغان کر کے یوم آزادی منانا ایک انوکھا عمل ہے ۔ امل کے مطابق آسٹیریلیا کا قومی دن منانے کے لئے وہ آسٹریلوی انداز اپناتی ہیں اور آتش بازی دیکھنے جاتی ہیں




