ایک ہاتھ سے خوابوں کی سمت نشانہ لگانے والا آرچر تنویر احمد

WhatsApp Image 2025-11-26 at 09.26.57.jpeg

Archer Tanveer Ahmed, who shoots with one hand towards dreams

تنویراحمد کی کہانی سن کر دل تھم سا جاتا ہے اور پھر حوصلے کی ایک طاقت آپ کو اندر سے جھنجوڑ دیتی ہے، ایک حادثے میں تنویر کا دایاں بازو چلا گیا، لیکن اس نے کبھی ہار نہیں مانی، بازو تو گیا، لیکن جذبہ وہی رہا بلکہ اور بھی طاقتور ہو گیا،


مایوسی کو امید میں، دل کے خوف کو جرات میں اور ہر دن کی محنت کو چھوٹی چھوٹی جیت میں تبدیل کرتا تنویر احمد اب آرچری کے میدان میں نہ صرف تیر چلا رہا ہے بلکہ اس کے خواب بھی حقیقت کی سمت میں نشانہ لگا رہے ہیں۔

بازو کی کمی نے آرچر تنویر احمد کو کمزور نہیں بنایا بلکہ اس کی محنت اورعزم کو اور بھی روشن کر دیا، ہرنشانے کے ساتھ وہ یہ ثابت کر رہا ہے کہ دل میں جذبہ ہو تو کوئی بھی نقصان جیت کا راستہ روک نہیں سکتا، تنویر احمد کہتے ہیں شروع میں بہت زیادہ مشکل تھا، ایک ہاتھ سے زندگی کیسے آگے بڑھے گی، یہی سب کچھ سوچ رہا تھا، آرچری شروع تو کر دی تھی، تاہم تیر کیسے نشانے پر لگانا ہے، کچھ معلوم نہیں تھا، تنویر نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی میرا اصل ہدف ہے۔

(ایس بی ایس اردو کے لیے رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔)
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand