نیو یارک فلم اکیڈمی آسٹریلیا میں حال ہی میں پاکستان سے آئے پندرہ نوجوان فلم میکرز کی میزبانی کر رہی ہے۔ ان نوجوانوں کے یہاں پہنچنے میں انکی انتھک محنت اور فلم میکنگ کے آرٹ کے ساتھ محبت شامل ہے۔ یہ فلم میکرز سڈنی میں ایک سال کا فلم میکنگ ڈپلومہ حاصل کرینگے اور واپس جا کر اپنے ملک پاکستان کی فلمی صنت کیلیے خدمات انجام دینگے۔ انکے اس سفر کا آغاز 2020 میں منعقدہ نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول سے ہوا تھا۔ جہاں پر ملک بھر سے 1100 افراد نے اپنی شارٹ فلمیں مقابلے کیلیے بھجوائیں جن میں سے 15 باصلاحیت نوجوان فلم میکرز کو عمدہ کارکردگی پر نیویارک فلم اکیڈمی میں ٹریننگ اور تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ تو آئیے آپکو زیادہ انتظار نہیں کرواتے اور آپکی ملاقات ان 15 منتخب شدہ ہونہار ینگسٹرز میں سے دو فلم میکرز عقیدت چشتی اور حمزہ بن افتخار سے کرواتے ہیں اور انکی یہاں پر مصروفیات کے بارے میں جانتے ہیں۔
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
Ad
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
شئیر





